?️
سچ خبریں:امریکی خارجہ پالیسی کے شعبے کے ایک سینئر اسٹریٹجسٹ کا کہنا ہے کہ یہ ملک روس اور چین کے ساتھ جنگ کے دہانے پر ہے۔
وال سٹریٹ جرنل نے اپنی ایک رپورٹ میں لکھا ہے کہ سینئر اسٹریٹجسٹ ہنری کسنجر کا خیال ہے کہ اس وقت دنیا ایک خطرناک موڑ پر کھڑی ہے، ان کا کہن اہے کہ ہم روس اور چین کے ساتھ جنگ کے دہانے پر ہیں، ان مسائل پر اختلاف کی وجہ سے جن کا ہمارے پاس کوئی وژن نہیں ہے کہ وہ کیسے ختم ہوں گے یا اس کے کیا نتائج ہوں گے، کیا امریکہ نکسن کے دور صدارت کی طرح ان دو حریفوں کے درمیان اختلافات پیدا کر کے اس بحران کو سنبھال سکتا ہے؟ کسنجر کے مطابق یہ کام آسان نہیں ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت آپ یہ نہیں کہہ سکتے کہ ہم ان کے درمیان اختلاف ڈال کر انہیں ایک دوسرے سے الجھا دیں گے،صرف اتنا کیا جا سکتا ہے کہ کشیدگی گکو بڑھا نہ جائے اور کوئی حل نکالا جائے، اس کے لیے آپ کے پاس ایک مقصد ہونا چاہیے۔
امریکہ کے سابق وزیر خارجہ نے تائیوان کے مسئلہ میں کشیدگی کی شدت پر بھی تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں تشویش ہے کہ امریکہ اور چین بحران کی طرف بڑھ رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ دونوں فریقوں کی طرف سے بنائی گئی پالیسی نے تائیوان کو ایک خود مختار جمہوری وجود کی طرف گامزن کیا ہے، اس مسئلے نے چین اور امریکہ کے درمیان 50 سال سے امن قائم کر رکھا ہے اس لیے اس بنیادی ڈھانچے میں خلل ڈالنے والے اقدامات کرنے میں بہت محتاط رہنا چاہیے۔


مشہور خبریں۔
اسرائیلی توسیع پسند منصوبوں کے خلاف مشترکہ عرب،اسلامی محاذ تشکیل دیا جائے
?️ 15 ستمبر 2025اسرائیلی توسیع پسند منصوبوں کے خلاف مشترکہ عرب۔اسلامی محاذ تشکیل دیا جائے
ستمبر
خداکا واسطہ مخلوط حکومت کانام نہ لیں، ایک جماعت کو پورامینڈیٹ ملنا ضروری ہے، نوازشریف
?️ 8 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم
فروری
عمران خان کی نااہلی کے خلاف خیبرپختونخوا اسمبلی میں قرارداد منظور
?️ 23 اکتوبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) توشہ خانہ کیس میں الیکشن کمیشن کی جانب سے
اکتوبر
یوکرین ایک ڈوبنے والے شخص کی مانند ہے
?️ 20 ستمبر 2023سچ خبریں:پولینڈ کے صدر اینڈری ڈوڈا نے کہا کہ یوکرین کو یاد
ستمبر
ہند۔پاکستان جنگ میں اسرائیلی ہتھیاروں کا اہم رول
?️ 12 مئی 2025سچ خبریں: معاشی اخبار "کالکالیست” کی ایک رپورٹ کے مطابق، گزشتہ کئی
مئی
ملک میں کورونا کا قہر جاری 113 نئے کیسز سامنے آگئے
?️ 5 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان میں کورونا وائرس سے بچاؤ کے ایس
مئی
کورونا وائرس: ملک بھر میں مزید 71 مریض انتقال کرگئے
?️ 1 جون 2021اسلام آباد(سچ خبریں) ملک بھر میں کورونا وائرس کے مزید 71 مریضوں
جون
فلسطینی عوام کو سڑکوں پر نکلنے کی اپیل
?️ 8 اکتوبر 2023سچ خبریں:آج صبح غزہ کی پٹی سے صیہونی حکومت کے مختلف علاقوں
اکتوبر