سچ خبریں:مسجد اقصیٰ کے محافظ اور فلسطینی کارکنوں نے کئی دنوں سے قدس میں افطار کریں گے ، مہم شروع کی ہوئی ہے۔
الجزیرہ چینل کی رپورٹ کے مطابق مسجد اقصیٰ کے محافظوں اور فلسطینی کارکنوں نے قدس میں افطار کریں گے ، مہم میں شرکت کی کال دی ہے، جس کا مقصد رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں مسجد اقصیٰ اور اس کے اطراف کے علاقوں میں فلسطینیوں کو افطاری کی ترغیب دلانا اور دعوت دینا ہے۔
رپورٹ کے مطابق چند روز ہوئے ہیں کہ فلسطینی شہریوں اور سماجی کارکنوں نے میدان میں اور سوشل میڈیا پر رمضان المارک کے مقدس مہینے کے دوران مسجد اقصیٰ میں بڑی تعداد میں اعتکاف اور حاضری کی دعوت دینے کی کوششیں شروع کر دی ہیں ۔
یاد رہے کہ یہ اقدام قدس شہر میں قابضین کی کاروائیوں میں شدت اور عبرانی پسح عید کے موقع پر مسجد اقصیٰ پر حملہ کرنے کے آباد کاروں کے ارادے کے بعد کیا گیا ہے،اس مہم کا مقصد ماہ رمضان میں بیت القدس میں بڑی تعداد میں موجودگی نیز شہر اور اس کے تمام مقدس مقامات پر فلسطینیوں کا حق قائم کرنا ہے۔
درایں اثنا صہیونی فوجی مسجد اقصیٰ کے محافظوں کو گرفتار اور مار پیٹ کرنے کے ساتھ ساتھ طلب کر رہے ہیں، انہیں مسجد اقصیٰ سے نکال رہے ہیں اور ان کے باہر نکلنے پر پابندی لگا رہے ہیں۔