سچ خبریں:القدس بٹالینز کی میزائل یونٹ کمانڈر کی شہادت کے ردعمل میں مقبوضہ علاقوں پر مزاحمتی حملوں کی نئی لہر کے آغاز کے بعد صیہونی حکومت کے وزیر خارجہ نے کہا کہ تل ابیب کو امریکہ اور یورپ کی مکمل حمایت حاصل ہے۔
الجزیرہ چینل کی رپورٹ کے مطابق صیہونی حکومت کے وزیر خارجہ نے کہا کہ اس حکومت کو غزہ کی پٹی میں جرائم کے ارتکاب کرنے کے لیے امریکہ اور یورپی یونین کی مکمل حمایت حاصل ہے۔
ایلی کوہن نے اس مسئلے کا ذکر کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ جو بھی اسرائیل کو نقصان پہنچائے گا تل ابیب اسے جواب دے گا، ایک اور خبر میں قابض حکومت کی فوج نے اعلان کیا ہے کہ آرمی چیف اور اس حکومت کی داخلی سلامتی سروس شاباک القدس بٹالینز کے میزائل یونٹ کمانڈر شہید علی حسن غالی کے قاتلانہ آپریشن میں ملوث تھے۔
صہیونی نیوز سائٹ واللا نے بھی اپنی ایک رپورٹ میں لکھا ہے کہ اسرائیلی فوج کے اندازے یہ ہیں کہ جہاد اسلامی کی قدس بٹالینز کی میزائل یونٹ کمانڈر کے قتل کے جواب میں مقبوضہ علاقوں کو بھاری راکٹ اور میزائل حملوں سے نشانہ بنایا جائے گا۔
یاد رہے کہ یہ صورتحال قدس بٹالینز کی راکٹ یونٹ کمانڈر کے قتل کے تازہ ردعمل میں سامنے آئی ہے،راکٹ حملوں کے بعد غزہ کی پٹی کے قرب و جوار میں واقع صہیونی بستیوں میں خطرے کے سائرن بج رہے ہے نیز قابض حکومت کے آرمی ریڈیو نے بھی اعلان کیا کہ غزہ کی پٹی سے صہیونی بستی کسوفیم کی طرف 6 مارٹر گولے فائر کیے گئے ہیں۔