?️
سچ خبریں:ہالینڈ کی کابینہ نے سرکاری ملازمین کو حکم دیا ہے کہ وہ ایرانی، روسی اور چینی پروگراموں کو ان تمام آلات سے مٹا دیں جو وہ سرکاری کام کے لیے استعمال کرتے ہیں۔
ہالینڈ کی حکومت نے اپنے ملازمین سے کہا ہے کہ کیا وہ ایرانی، روسی اور چینی پروگراموں کو ان تمام آلات سے ہٹا دیں جو وہ سرکاری کام کے لیے استعمال کرتے ہیں، بریٹ بارٹ ویب سائٹ نے ڈچ اخبار ٹیلیگراف کے حوالے سے بتایا کہ ہالینڈ حکومت نے اس ملک کے حکام اور ملازمین سے کہا کہ وہ اپنے کام کے موبائل فونز سے تمام چینی، روسی، ایرانی اور شمالی کوریائی ایپس کو مٹا دیں۔
یاد رہے کہ ہالینڈ حکومت نے اس سے پہلے اپنے عہدیداروں سے کہا تھا کہ وہ اپنے کام کے آلات سے TikTok ایپ کو ڈلیٹ کر دیں،اس حکم کو اب وسیع کرتے ہوئے اس ملک کی کابینہ نے اپنے حکام سے کہا ہے کہ وہ اپنے کام کے تمام آلات سے ان ممالک کے تمام پروگراموں کو ہٹا دیں جن کا ہالینڈ کے خلاف جارحانہ سائبر پروگرام ہے۔
ہالینڈ کی کابینہ کا دعویٰ ہے کہ ایسے ممالک کے پروگراموں سے جاسوسی کا خطرہ بڑھ جاتا ہے، درایں اثنا ہالینڈ ڈیجیٹل امور کے وزیر الیگزینڈرا وان ہوفلن نے سرکاری ملازمین کے نام ایک خط میں لکھا ہے کہ روس، ایران، شمالی کوریا اور چین ایسے ممالک ہیں جو جارحانہ سائبر پروگرام کےحامل ہیں۔
یاد رہے کہ حال ہی میں یورپی کمیشن نے سائبر سکیورٹی کے مسائل کی وجہ سے اس یورپی ادارے کے ملازمین کے لیے ٹک ٹاک کے استعمال پر پابندی عائد کر دی، سی این این کا کہنا ہے کہ کہ یورپی کمیشن نے سائبر سکیورٹی خدشات کی وجہ سے کمپیوٹر اور فون پر TikTok کے استعمال پر پابندی لگا دی ہے۔


مشہور خبریں۔
لبنان کے جنوب میں اسرائیلی جاسوسی ڈیوائس برآمد
?️ 31 اگست 2025لبنان کے جنوب میں اسرائیلی جاسوسی ڈیوائس برآمد لبنان کی فوج نے
اگست
فلوٹیلا میں موجود شہریوں کی سلامتی اولین ترجیح، پاکستان اسرائیل کو تسلیم نہیں کرتا، دفتر خارجہ
?️ 3 اکتوبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے کہا
اکتوبر
آئندہ 6 ماہ یوکرین کے لیے انتہائی اہم ہوں گے: سی آئی اے چیف
?️ 4 فروری 2023سی آئی اے کے سربراہ ولیم برنز نے کہا کہ انٹیلی جنس
فروری
امریکہ کی ایران کے ساتھ عارضی معاہدہ کرنے کی کوشش،ایران کا انکار
?️ 4 اپریل 2023سچ خبریں:امریکی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ واشنگٹن تہران کے ساتھ
اپریل
پاکستان کا عدالت کی طرف سے یاسین ملک کو سزائے موت دلوانے کی بھارتی حکومت کی کوشش پر اظہار تشویش
?️ 1 جون 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان نے عدالت کے ذریعے ممتاز کشمیری رہنما
جون
امریکہ کے لیے یمن میں زمینی حملے کی مشکلات
?️ 25 اپریل 2025سچ خبریں: امریکہ کے یمن کے مختلف علاقوں پر فضائی حملے اور گزشتہ
اپریل
ویگنر گروپ کا سربراہ ہلاک،وجہ؟
?️ 24 اگست 2023سچ خبریں: روس کے شمال میں طیارہ گرنے کے نتیجے میں ویگنر
اگست
ایران اور پاکستان دہشت گردی کے خلاف پر عزم
?️ 29 اکتوبر 2024سچ خبریں: اسلامی جمہوریہ ایران میں پاکستان کے سفیر محمد مدثر ٹیپو
اکتوبر