🗓️
سچ خبریں:امریکہ کے صوبے کیلیفورنیا میں فائرنگ اور یرغمال بنائے جانے کے واقعے میں پولیس کے اعلی عہدہ دار سمیت پانچ افراد ہلاک ہوگئے۔
فاکس 11 ٹیلی ویژن چینل کی رپورٹ کے مطابق امریکہ کے کیلیفورنیا صوبے میں فائرنگ اور یرغمال بنائے جانے والے واقعے میں پانچ افراد ہلاک ہوگئے، فاکس نیوز نے بھی اطلاع دی ہے کہ کیلیفورنیا کے سان جوکون ویلی کے علاقے میں فائرنگ اور یرغمال بنائے جانے کا واقعہ پیش آیا ، جس میں پولس کا ایک اعلی عہد ہ دار اور چار دیگر ہلاک ہوگئے۔
شہرکے عہدیداروں کا کہنا ہےکہ ملزم نے اس وقت فائرنگ کی جب خصوصی دستوں نے اس کے گھرکو محاصرے میں لے کر اس کے قریب جانے کی کوشش کی،یادرہے کہ اس واقعے میں پولیس کے دو اعلی عہدہ داروں کو گولی لگی جن میں سے ایک زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا، اسی طرح تین دیگر افراد جو گھر کے اندر تھے اور بندوق بردارنےجس ان کو یرغمال بنا رکھا تھا ،ہلاک ہوگئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ انہوں نے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے،واضح رہے کہ اگرچہ ریاستہائے متحدہ میں فائرنگ کے واقعات اور ان واقعات میں ہلاکتوں کی کثیر تعداد سے متعلق روزانہ کی بنیاد پر بہت سی خبریں آرہی ہیں ،تاہم اسلحے رکھنے کی حامی طاقتور لابی اس ملک میں اسلحہ رکھنے پر پابندی لگانے والے قانون کو منظور کرنے کی اجازت نہیں دیتی ہے۔
قابل ذکر ہے کہ امریکہ میں آتشیں اسلحے کی دستیابی اور دکانوں میں مختلف اقسام کے آتشیں اسلحہ کی فروخت سے زیادہ تر لوگ ذاتی آتشیں اسلحہ کے مالک بن گئے ہیں یہی وجہ ہے کہ اس ملک میں آتشیں اسلحے کی تعداد بہت زیادہ ہے۔
مشہور خبریں۔
نیتن یاہو اقتدار کے لالچی کیوں ہیں؟
🗓️ 6 فروری 2024سچ خبریں: Yair Lapid نے معاریو اخبار کے ساتھ اپنی گفتگو میں
فروری
سندھ کے اعتراض کے باوجود چولستان کینال کا منصوبہ ایکنک کو ارسال
🗓️ 21 اکتوبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) سی ڈی ڈبلیو پی نے کم ازکم 3
اکتوبر
فرانسیسی ریل لائنوں میں شدید خلل
🗓️ 27 جولائی 2024سچ خبریں: پیرس میں 2024 اولمپکس کی افتتاحی تقریب کے ساتھ ہی
جولائی
مسلم لیگ (ن) صوبائی انتخابات میں بھرپور حصہ لے گی، مریم نواز
🗓️ 12 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر اور سینئر نائب
مارچ
عمران خان کا صدر مملکت کو خط،آئی ایس پی آر کے کام کے دائرہ کار کا تعین کریں
🗓️ 7 نومبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے
نومبر
جنگ بندی کے مذاکرات میں صیہونیوں کی نئی چال کیا ہے؟
🗓️ 20 ستمبر 2024سچ خبریں: غزہ جنگ بندی اور قیدیوں کے تبادلے سے متعلق مذاکرات
ستمبر
صیہونی پیرس اولمپکس کے بارے میں کیوں تشویش میں مبتلا ہیں؟
🗓️ 22 فروری 2024سچ خبریں: فرانسیسی پارلیمنٹ میں حکومت کی اپوزیشن جماعتوں نے بین الاقوامی
فروری
شہباز گل پر انڈے، سیاہی پھینکنے کامعاملہ، ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع
🗓️ 19 مارچ 2021لاہور(سچ خبریں)لاہور کی مقامی عدالت نے وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی
مارچ