کیا غزہ جنگ کے دو سال بعد امن منصوبہ کامیاب ہو پائے گا؟

اسرائیل

?️

کیا غزہ جنگ کے دو سال بعد امن منصوبہ کامیاب ہو پائے گا؟
جنگِ غزہ کے دو سال مکمل ہونے پر مصر کے ساحلی شہر شرم‌الشیخ میں فلسطینی مزاحمتی گروہوں اور اسرائیلی نمائندوں کے درمیان جنگ بندی مذاکرات دوبارہ شروع ہوگئے ہیں۔ الجزیرہ کے مطابق، ابتدائی بات چیت کا ماحول مثبت رہا اور فریقین نے آئندہ مرحلوں کے لیے ایک عمومی پلان تیار کر لیا ہے۔ تاہم، اسرائیل کی جانب سے غزہ پر جاری فضائی اور زمینی حملوں کے باعث مذاکراتی پیش رفت اب بھی غیر یقینی ہے۔
یہ بات چیت کئی ماہ کے تعطل کے بعد مصر کی میزبانی میں دوبارہ شروع ہوئی ہے۔ ذرائع کے مطابق، مذاکرات کے پہلے مرحلے میں فریقین فوری جنگ بندی، اسرائیلی قیدیوں کی رہائی کے بدلے میں فلسطینی اسیران کی رہائی اور انسانی امداد کی فراہمی پر گفتگو کر رہے ہیں۔سیاسی انتظام اور غزہ کے مستقبل سے متعلق معاملات اگلے مرحلے میں زیرِ بحث آئیں گے۔
رپورٹوں کے مطابق، یہ مذاکرات ڈونلڈ ٹرمپ کے امن منصوبے کے تحت ہو رہے ہیں، اور امریکی صدر ان کی کامیابی کے لیے غیرمعمولی عجلت کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔ ان کا مقصد جنگ بندی کو نوبل امن انعام کے اعلان سے پہلے حتمی شکل دینا ہے، جو چند دن بعد متوقع ہے۔
تاہم، ماہرین کا کہنا ہے کہ مذاکرات کے اگلے تین دنوں میں کسی حتمی معاہدے کا امکان کم ہے۔ امریکی ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ ٹرمپ کا دباؤ زیادہ تر فلسطینی فریقوں پر ہے تاکہ وہ امریکی شرائط، خصوصاً غزہ کی غیر فوجی حیثیت قبول کریں  جسے حماس نے صاف مسترد کر دیا ہے۔
فلسطینی مزاحمتی وفد کی قیادت خلیل الحیہ کر رہے ہیں، جو حال ہی میں اسرائیلی حملے میں بال بال بچے تھے۔اسرائیلی وفد کے ساتھ امریکی صدر کے داماد جیرڈ کشنر اور مشرقِ وسطیٰ کے خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکاف شریک ہیں۔
ذرائع کے مطابق، امریکی ٹیم قیدیوں کے تبادلے کی فہرست اور قیدیوں کی رہائی کے مراحل پر اسرائیلی ٹیم کے ساتھ کام کر رہی ہے، جبکہ ٹرمپ کو ہر پیش رفت کی براہِ راست اطلاع دی جا رہی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سب سے بڑا اختلاف جنگ بندی کے بعد اسرائیلی افواج کے انخلا پر ہے۔حماس کا مؤقف ہے کہ اسرائیل کو مکمل طور پر غزہ سے پیچھے ہٹنے کا واضح ٹائم فریم دینا ہوگا۔
ٹرمپ کے پیش کردہ منصوبے کے مطابق، جنگ بندی کے اعلان کے 72 گھنٹوں میں حماس کو 48 اسرائیلی قیدی آزاد کرنے ہیں۔

مشہور خبریں۔

صہیونی فوج کا 7 اکتوبر کو مایوس کن کارکردگی کا اعتراف

?️ 4 مئی 2025سچ خبریں: صہیونیست ریجنٹ کی فوج کی ایک رپورٹ میں غزہ پٹی

بشار اسد نے امریکہ کی بھی نہیں مانی: امریکی اخبار

?️ 10 دسمبر 2024سچ خبریں:ایک امریکی اخبار نے بشار اسد کے ایران کے ساتھ تعاون

بلوچستان میں جتنے بھی بڑے واقعات ہوئے، سب میں ’را‘ ملوث ہے، نگران وزیر داخلہ

?️ 1 اکتوبر 2023 اسلام آباد:(سچ خبریں) نگران وفاقی وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے کہا

مرد عقل و شعور میں عورت سے برتر ہے، سعدیہ امام

?️ 21 جنوری 2025کراچی: (سچ خبریں) سینیئر اداکارہ و ٹی وی میزبان سعدیہ امام نے

ابو عبیدہ کی نئی تقریر کے پیغامات؛ نیتن یاہو کے لیے میدان تنگ کرنا

?️ 21 جولائی 2025سچ خبرین: القسام کے ترجمان نے اپنی حالیہ تقریر میں جو ان

حکومت نے آئی ایم ایف کی ایک اور شرط پوری کردی

?️ 1 نومبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی حکومت نے ڈومور کا مطالبہ مان کر

پاکستان کا کالعدم ٹی ٹی پی کے زیرِاستعمال جدید ہتھیاروں کے ذرائع کی تحقیقات کا مطالبہ

?️ 17 دسمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان نے اقوام متحدہ کے ایک پینل پر

بغیر پوچھے بننے والا 15 ممالک کا بادشاہ

?️ 8 مئی 2023سچ خبریں:برطانوی بادشاہ چارلس III کی سرکاری طور پر تاجپوشی کی تقریب

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے