🗓️
سچ خبریں: حال ہی میں نارتھ اٹلانٹک ٹریٹی آرگنائزیشن (نیٹو) میں شمولیت اختیار کرنے والے ملک سویڈن کے وزیر خارجہ نے اس بات پر زور دیا کہ اسٹاک ہوم اس ملک میں نیٹو کے مستقل اڈے قائم نہیں کرنا چاہتا۔
اسپوٹنک نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سویڈن کے وزیر خارجہ ٹوبیاس بلسٹروم نے منگل کے روز اعلان کیا ہے کہ نیٹو سے متعلق انجمنیں سویڈن میں کام کریں گی لیکن ہم اپنے ملک میں نیٹو کے مستقل اڈے قائم نہیں کرنا چاہتے۔
یہ بھی پڑھیں: نیٹو ایک فوجی شینگن بنانے کی کوشش میں
کل پیر کو برسلز میں نیٹو کے ہیڈ کوارٹر میں سویڈن کا جھنڈا لہرایا گیا،سویڈن کا جھنڈا پیر کے روز برسلز میں نیٹو ہیڈ کوارٹر کے باہر بلند کیا گیا جب یہ ملک باضابطہ طور پر نیٹو کا 32 واں رکن بن گیا۔
نیٹو کے سکریٹری جنرل جینز اسٹولٹن برگ نے سویڈن کی رکنیت کی منظوری کے بعد برسلز میں ایک پریس کانفرنس میں اعلان کیا کہ یہ دن ایک تاریخی دن ہے۔
نیٹو کے سکریٹری جنرل نے کہا کہ 200 سال کی عدم وابستگی کے بعد، سویڈن کو نیٹو کے آرٹیکل 5 کے تحت فراہم کردہ تحفظ حاصل ہے، جو اتحادیوں کی آزادی اور سلامتی کی ضمانت دیتا ہے۔
سویڈن کے وزیر اعظم اولاف کرسٹرسن نے اس پریس کانفرنس میں اعلان کیا کہ سویڈن وطن واپس آگیا ہے۔
سویڈن کے وزیر اعظم نے مزید کہا کہ سویڈن اپنے قریبی دوستوں اور شراکت داروں کے ساتھ ایک قابل فخر رکن اور اتحادی نیٹو کا حصہ ہے ۔
یاد رہے کہ یوکرین میں جنگ شروع ہونے کے بعد فن لینڈ اور سویڈن نے سکیورٹی وجوہات کی بنا پر مئی 2022 میں نیٹو میں شمولیت کی درخواستیں جمع کرائیں۔
مزید پڑھیں: کیا نیٹو ایک جنگی مشین ہے؟
فن لینڈ 4 اپریل 2023 کو نیٹو کا 31 واں رکن بنا تاہم جہاں تک سویڈن کی درخواست کا تعلق ہے تو ہنگری نے ابھی اس درخواست پر اتفاق کیا ہے۔
مشہور خبریں۔
پی ٹی آئی رہنما سینیٹر سیف اللہ نیازی کو پوچھ گچھ کیلئے حراست میں لیا گیا
🗓️ 7 اکتوبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ خان نے کہا ہے
اکتوبر
یمنی میزائلوں کے سامنے صیہونیوں کی بےبسی
🗓️ 7 جنوری 2025سچ خبریں:اسرائیل یمنی مسلح افواج کی جانب سے بڑھتے ہوئے میزائل حملوں
جنوری
سعودی عرب اپنے مخالفین کو کیسے خاموش کراتا ہے؟
🗓️ 9 دسمبر 2022سچ خبریں:انسانی حقوق کی ایک تنظیم نے اعلان کیا کہ سعودی حکومت
دسمبر
غزہ میں لوگوں کے رہنے کے لیے کوئی جگہ نہیں، انہیں منتقل ہونا چاہیے: ٹرمپ
🗓️ 6 فروری 2025سچ خبریں: بنجمن نیتن یاہو سے ملاقات سے قبل اپنے ریمارکس میں
فروری
مقبوضہ فلسطین سے بھاگنے والے صیہونیوں کے اعداد و شمار
🗓️ 9 دسمبر 2023سچ خبریں: صیہونی ایک اخبار نے اعتراف کیا کہ طوفان الاقصیٰ آپریشن
دسمبر
پاکستان استحکام کی طرف گامزن ہے: وزیر داخلہ
🗓️ 21 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں)وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ
جنوری
افغانستان میں عام شہریوں کی خونریزی کا سلسلہ جاری، مزید درجنوں افراد ہلاک اور زخمی ہوگئے
🗓️ 13 جون 2021کابل (سچ خبریں) افغانستان میں آئے دن عام شہریوں کی خونریزی کا
جون
امریکہ اور اسرائیل کے ساتھ سمجھوتہ امت اسلامیہ کے لیے سب سے بڑا خطرہ:الحوثی
🗓️ 16 فروری 2022سچ خبریں:یمن کی عوامی تنظیم انصار اللہ کے سربراہ عبد المالک الحوثی
فروری