?️
سچ خبریں: یمن کی انصار اللہ کے رہنما نے رفح میں صیہونی حکومت کے اقدامات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ یہ حملہ امریکہ کی جانب سے ہری جھنڈی دکھانے کے بعد کیا گیا ہے اور واشنگٹن کو صیہونیوں کے جرائم میں شراکت دار قرار دیا۔
المسیرہ نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق یمن کی انصار اللہ تحریک کے سربراہ عبدالملک الحوثی نے کہا ہے کہ قابضین کی جانب سے رفح کراسنگ پر قبضہ نہ صرف فلسطینی عوام کو نشانہ بنانا ہے بلکہ مصری عوام اور فوج کے خلاف کارروائی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: غزہ میں امریکہ کے مذموم مقاصدکیا ہیں؟
انہوں نے مزید کہا کہ رفح کراسنگ پر حملہ مصر کے امن کو چیلنج کرنے کے مترادف ہے اور اس کی سلامتی کے لیے خطرہ ہے نیز دونوں فریقوں کے درمیان ہونے والے معاہدوں کی خلاف ورزی ہے، اس کے ساتھ ساتھ رفح کراسنگ پر حملہ عرب اور اسلامی ممالک کے خلاف اشتعال انگیز عمل ہے اور ان کی تذلیل ہے۔
یمن کی انصاراللہ تحریک کے رہنما نے کہا کہ رفح پر صیہونی دشمن کا حملہ وہاں کے مہاجرین کو نشانہ بناتا ہے اور اس مرحلے پر ان کے لیے خطرہ ہے جبکہ صہیونی دشمن مزید ہلاکتوں کی تلاش میں ہے۔
الحوثی نے کہا کہ امریکہ کا مؤقف فریبکارانہ اور منافقانہ ہے اور وہ رفح میں صیہونی حکومت کے اقدامات کی حمایت کر رہا ہے جبکہ اپنا جھوٹا اور مکار چہرہ پیش کرنا چاہتا ہے، امریکہ کا کہنا ہے کہ وہ رفح آپریشن کی حمایت کرتا ہے، اگر شہری وہاں سے نکل جائیں لیکن سوال یہ ہے کہ شہری نکل کر کہاں جائیں گے جبکہ پورا غزہ حملہ کی زد میں ہے؟
یمن کی انصار اللہ تحریک کے سربراہ نے تاکید کی کہ امریکہ نے اسرائیل کو رفح کراسنگ پر حملہ کرنے کے لیے ہری جھنڈی دکھائی ہے ،امریکہ نے اسرائیل کو رفح کراسنگ پر قبضہ کرنے کی ترغیب دلائی ہے لہذا وہ اس حکومت کے تمام جرائم میں شریک ہے، اس درمیان جو چیز خطرناک ہے وہ فلسطینی قوم کا قتل عام ہے، رفح پر حملے کا مقصد فلسطینی عوام کے مصائب میں اضافہ اور گھیراؤ نیز بھوک کو مزید بڑھانا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ صیہونی دشمن پر ہتھیاروں کی ترسیل بند کرنے کے لیے دباؤ ڈال کر رائے عامہ کو دھوکہ دینے کی کوشش کرتا ہے جبکہ غزہ کی جنگ کا خاتمہ امریکہ کے ہاتھ میں ہے اور جیسے ہی وہ اسے روکنے کا فیصلہ کرے گا یہ جنگ رک جائے گی، اسرائیل جنگ بند کرے گا اور مزید اقدامات نہیں کرے گا، اگر امریکہ صیہونی حکومت کے خلاف سنجیدہ کارروائی کرتا تو وہ رفح پر حملہ نہ کرتا۔
مزید پڑھیں: فلسطینیوں کی نسل کشی میں امریکہ کا کردار
انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ تل ابیب پر دباؤ ڈالنے کا ڈرامہ کر رہا ہے جبکہ اسے بم اور ہتھیار فراہم کر رہا ہے، امریکہ نے رفح میں بڑے پیمانے پر قتل عام کے لیے ہتھیاروں کی بڑی کھیپ بھیجی ہے، رفح کراسنگ پر قبضہ کرنے سے دشمن کو فوجی فائدہ نہیں ہوگا کیونکہ یہ ایک سویلین علاقہ ہے محاذ جنگ نہیں ہے۔


مشہور خبریں۔
الیکشن ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی , وزیراعلیٰ خیبر پختونخوانے جواب جمع کرا دیا
?️ 22 ستمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں )الیکشن کمیشن نے این اے 24 چارسدہ کے
ستمبر
مفرور افغان پائلٹوں کی یوکرین میں جنگ کے لیے امریکہ میں تربیت
?️ 30 اگست 2022سچ خبریں:ایک امریکی فوجی سفارتی ذریعے نے مفرور افغان پائلٹوں کو امریکہ
اگست
ہمارا ملک دنیا سے الگ تھلگ ہوچکا ہے:ترک تجزیہ کار
?️ 9 اکتوبر 2022سچ خبریں:مشہور ترک تجزیہ نگار کا خیال ہے کہ اردگان کی حکومت
اکتوبر
نوازشریف اور آصف زرداری کے لیے ہوئے قرضوں کی قسطیں ادا کررہے ہیں
?️ 21 دسمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات فواد چودھری نے کہا
دسمبر
تحریک انصاف کے جلسوں میں انٹرنیٹ بندش، آئی ٹی حکام کو پارلیمنٹ طلب کرنے کا فیصلہ
?️ 27 جنوری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ نے تحریک
جنوری
امریکہ اور سعودی عرب پر سابق لبنانی وزیر کا بہت بڑا الزام
?️ 11 اپریل 2021سچ خبریں:لبنان کے سابق وزیر نے لبنان کی نئی کابینہ کی تشکیل
اپریل
سردار سلیمانی تمام استقامتی محاذوں میں مرد میدان تھے: النخالہ
?️ 6 جنوری 2023سچ خبریں: کل فلسطین کی اسلامی جہاد موومنٹ کے جنرل سیکرٹری
جنوری
’مائی ری‘ کی آخری قسط میں کم عمر جوڑے کی طلاق دکھانے پر شائقین برہم
?️ 9 اکتوبر 2023کراچی: (سچ خبریں) کم عمری کی شادی اور کم عمری میں بچوں
اکتوبر