سچ خبریں: اٹلی کے وزیر خارجہ نے کہا کہ ان کے ملک نے 7 اکتوبر کو غزہ جنگ کے آغاز کے بعد سے اسرائیل کو ہتھیار بھیجنا بند کر دیے ہیں۔
اناطولیہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اٹلی کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ان کے ملک نے 7 اکتوبر سے اسرائیل کو ہتھیار بھیجنا بند کردیے ہیں ، اس جنگ کے بعد سے تل ابیب کو کسی قسم کا اسلحہ فراہم نہیں کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:امریکا نے دنیا کی سب سے بڑی دہشت گرد ریاست اسرائیل کو اسلحہ دینے کا اعلان کردیا
انتونیو تاجانی نے اس مسئلے کا اعلان صحافیوں کے ایک گروپ میں اطالوی ڈیموکریٹک پارٹی کے رہنما ایلی شلین جنہوں نے اپنے ملک کی حکومت سے اسرائیل کو ہتھیاروں کی فروخت بند کرنے کی درخواست کی تھی ،کی تنقید کے جواب میں کیا ۔
اٹی کی وزارت خارجہ کے علاوہ نائب وزیر اعظم کے عہدے پر فائز تاجانی نے مزید کہا کہ شیلین کے دعوے کا کوئی جواز نہیں ہے کیونکہ اطالوی حکومت نے 7 اکتوبر سے اسرائیل کو کوئی ہتھیار نہیں بھیجے ہیں
انہوں نے واضح کیا کہ ہم نے 7 اکتوبر سے اسرائیل کو ہتھیار نہ بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے اس لیے اس مسئلے پر بات کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔
اٹلی کے وزیر خارجہ نے بھی اقوام متحدہ کی چھتری تلے غزہ میں امن فوج بھیجنے کے لیے اپنے ملک کی تیاری کا اعلان کیا۔
یاد رہے کہ انتونیو تاجانی نے پہلے کہا تھا کہ اسرائیل غزہ میں شہریوں کو نشانہ بناتا ہے۔