🗓️
سچ خبریں: فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے سینئر رکن نے اعلان کیا ہے کہ اگر واشنگٹن غزہ کی پٹی میں نسل کشی روکنے میں سنجیدہ ہے تو تل ابیب کو فوجی ہتھیار بھیجنا بند کر دے۔
الجزیرہ نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے سینئر رکن اسامہ حمدان نے اعلان کیا ہے کہ یہ تحریک فلسطینی قوم کے خلاف جارحیت کی جنگ کو ختم کرنے کی کوشش کررہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اسرائیل کے بارے میں امریکی حکام کا موقف
حمدان نے کہا کہ حماس نے قیدیوں کے تبادلے کے معاملے میں اپنی رائے پیش کی ہے اور مثبت انداز اور اعلی لچک کا مظاہرہ کیا ہے، ہم مصر اور قطر کے ثالثی کرنے والے برادران کے ذریعے مذاکرات کے عمل کی پیروی کر رہے ہیں، ہم نے ایک جامع وژن پیش کیا ہے جو ہماری قوم کی امنگوں کو پورا کرے گا۔
تحریک حماس کے اس سینئر رکن نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ قابض حکومت وقت ضائع کرنے کے لیے پہلے ثالثوں کے سامنے پیش کیے گئے وعدوں سے پیچھے ہٹ گئی، اور یہ مسئلہ مذاکرات کو ختم کر سکتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ دشمن ان لوگوں پر حملہ کرنا بند کرے جو ہمارے لوگوں کو امداد پہنچانے کی کوشش کر رہے ہیں اور رفح پر زمینی حملہ کرنے کی کوشش بھی بند کر دیں۔
انہوں نے کہا کہ حماس کی تجویز پر قابض حکومت کا ردعمل منفی تھا اور ہماری قوم کے مطالبات کو پورا نہیں کرتا تھا، مذاکرات کے ہر دور میں قابض ہماری قوم کے خلاف اپنے جرائم میں شدت پیدا کر دیتے ہیں۔
حمدان نے مزید کہا کہ نیتن یاہو، اس کی دہشت گرد کابینہ اور ہر وہ شخص جو اس کی حمایت کرتا ہے قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے تک پہنچنے کی کوششوں کو روکنے اور اس میں خلل ڈالنے کا ذمہ دار ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ الشفا اسپتال پر صیہونیوں کے حملے دشمن کی فوجی ناکامیوں پر پردہ ڈالنے کے لیے کیے جاتے ہیں ،قابضین نے اعتراف کیا ہے کہ انہوں نے الشفا اسپتال میں 50 سے زائد فلسطینیوں کو قتل کیا نیز صحافیوں اور میڈیا کے ارکان سمیت 200 کو گرفتار کیا۔
حمدان نے مزید کہا کہ دنیا کو اس بنیادی سوال کا جواب دینا چاہیے کہ کیا اس بدمعاش حکومت کا فیصلہ کرنے کا وقت نہیں آیا؟
انہوں نے مزید کہا کہ اگر واشنگٹن واقعی غزہ میں اجتماعی نسل کشی کو روکنے کے لیے پرعزم ہے تو اسے قابض حکومت کو فوجی ساز و سامان اور ہتھیار بھیجنا بند کر دینا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ ہم بائیڈن حکومت کو غزہ کی پٹی میں قابض حکومت کی فوج کے مسلسل جرائم کا ذمہ دار ٹھہراتے ہیں، جو امریکی ہتھیاروں اور امریکی حمایت سے ارتکاب کر رہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم مغربی کنارے اور مقبوضہ بیت المقدس کے لوگوں کو مسجد اقصیٰ کی حمایت کے لیے اپنے اجتماعات کو جاری رکھنے کی دعوت دیتے ہیں۔
مزید پڑھیں: امریکہ کا اسرائیل کو ہتھیاروں کا نیا پیکج
حمدان نے کہا کہ ہم بین الاقوامی فوجداری عدالت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ قابض حکومت کو قحط اور فاقہ کشی کو روکنے کے لیے غزہ کی پٹی میں امداد بھیجنے پر مجبور کرنے کے لیے ہنگامی اقدامات کرے۔
نیز تحریک حماس کے اس سینئر رکن نے فلسطینی قوم کی مدد میں یمن کی مسلح افواج، حزب اللہ اور عراقی مزاحمت کے کردار کو سراہا۔
مشہور خبریں۔
ٹرمپ کی وجہ سے ہم دہشت گرد بن چکے ہیں:ٹرمپ کے ساتھی
🗓️ 5 جنوری 2023سچ خبریں:6 جنوری 2021 کو امریکی کانگریس پر ٹرمپ کے حامیوں کے
جنوری
امریکہ کے بارے میں امام خمینی کی سیاسی افکار
🗓️ 3 جون 2022سچ خبریں: امام خمینی کے سیاسی افکار پر ایک سرسری نظر ڈالنے
جون
سعودی اتحاد کے ہاتھوں یمنی آثار قدیمہ کی لوٹ مار
🗓️ 22 جولائی 2022سچ خبریں:یمنی آثار قدیمہ کے ماہر کا کہنا ہے کہ سعودی اتحاد
جولائی
جنگ بندی میں توسیع کی توقع نہیں ہے: یمنی نائب وزیر خارجہ
🗓️ 27 جون 2022سچ خبریں: یمن کے نائب وزیر خارجہ حسین العزی نے عارضی
جون
ڈیرہ اسماعیل خان: شادی کی تقریب سے واپسی پر چیئرمین سینیٹ کی گاڑی کو حادثہ
🗓️ 31 اکتوبر 2022خیبرپختونخوا:(سچ خبریں) خیبرپختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسمٰعیل خان میں چیئرمین سینیٹ صادق
اکتوبر
کیا صیہونی نئے انتفاضے کے خوف سے پریشان ہیں؟
🗓️ 21 جون 2023سچ خبریں:رام اللہ کے شمال میں واقع قصبے عیلی میں آپریشن کے
جون
جلاؤ گھیراؤ کیس: عمران خان کا 5 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور
🗓️ 21 نومبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی عدالت نے 28 ستمبر
نومبر
مسلم لیگ(ن) میں بھی انٹرا پارٹی الیکشن پی ٹی آئی جیسے ہوتے ہیں، جاوید ہاشمی
🗓️ 9 دسمبر 2023ملتان: (سچ خبریں) سینئر سیاستدان جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ مسلم
دسمبر