سچ خبریں:کویتی پیرا اولمپک کمیٹی نے تاکید کی کہ "خلود المطیری” نے تھائی لینڈ میں منعقدہ بین الاقوامی وہیل چیئر فینسنگ چیمپئن شپ میں صیہونی کھلاڑی کے ساتھ کیھلنے سے انکار کر دیا۔
کویتی پیرا اولمپک کمیٹی نے اتوار کو اپنے آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ پر لکھا کہ خولود المطیری صیہونی حکومت کے نمائندے کا مقابلہ کرنے سے انکار کی وجہ سے ٹورنامنٹ سے سے باہر ہو گئیں، یاد رہے کہ اس سے قبل کویتی شطرنج کے کھلاڑی بدر الحاجری نے گزشتہ مئی میں اسپین میں ہونے والے شطرنج کے بین الاقوامی ٹورنامنٹ میں صیہونی کھلاڑی کا سامنا کرنے سے انکار کر دیا تھا۔
قابل ذکر ہے کہ کویتی کھلاڑی بین الاقوامی مقابلوں میں فلسطینی کاز کی حمایت اور مظلوم فلسطینی عوام کے دفاع کی خاطر نیز صیہونیوں کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کی مخالفت میں بار بار اسرائیلی ٹیم کا مقابلہ کرنے سے دستبردار ہو چکے ہیں۔
یاد رہے کہ جہاں ایک طرف عرب ممالک کے حمکراں غیر قانونی صیہونی ریاست کے ساتھ تعلقاب بحال کرنے کے لیے ایک دوسرے سے سبقت لے جانے کی کوششوں میں لگے ہوئے ہیں وہیں ان ممالک کی عوام کے اندر صیہونیوں کے لیے نفرت میں کئی گنا اضافہ ہوتا جارہا ہے، اس سے پہلے بھی کئی بار متعدد عرب ممالک کے کھلاڑیوں نے صیہونیوں کے ساتھ مقابلہ کرنے سے انکار کر دیا تھا جس کے لیے انھیں مقابلوں سے باہر جانا پڑا۔