🗓️
سچ خبریں: انسانی حقوق کی ایک تنظیم نے غزہ میں صیہونی حکومت کے حراستی مراکز میں انتہائی وحشیانہ تشدد کا ذکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان مراکز نے گنتانامو کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔
العربی الجدید نیوز سائٹ کی رپورٹ کے مطابق یورو میڈیٹرینین ہیومن رائٹس واچ نے صیہونی حکومت کی جیلوں میں موجود غزہ کے قیدیوں پر ہونے والے تشدد اور غیر انسانی سلوک کے بارے میں ایک بیان شائع کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ صیہونی حکومت کی جیلوں میں قید فلسطینی وحشیانہ تشدد کا شکار ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: صیہونی جیلوں کی کہانی،رہا ہونے والے فلسطینیوں کی زبانی
اسرائیلی فوج نے اس علاقے پر وحشیانہ زمینی حملے کے دوران غزہ کی پٹی کے ہزاروں نوجوانوں کو گرفتار کیا ہے اور سینکڑوں کو اپنے حراستی مراکز اور جیلوں میں رکھا ہوا ہے۔
انسانی حقوق کے اس مرکز نے تاکید کی کہ صیہونی حکومت کی جیلیں اور حراستی مراکز امریکہ کی گوانتانامو جیل سے زیادہ خونی مراکز بن چکے ہیں اور وہاں قیدیوں کے ساتھ طرح طرح کے وحشیانہ تشدد اور ناروا سلوک اور ان کی توہین و تذلیل کی جاتی ہے۔
اس حوالے سے صیہونی اخبار ہارٹیز نے حال ہی میں اعلان کیا تھا کہ غزہ میں 27 قیدی اسرائیلی فوجی مراکز میں پوچھ گچھ اور حراست کے دوران یا تشدد اور علاج نہ ہونے کے نتیجے میں ہلاک ہوئے۔
ان افراد کو بئرالسبع کے قریب سدی تیمان اور مقبوضہ شہر قدس کے قریب اناتوت جیلوں میں یا دیگر مراکز میں شہید کیا گیا، تاہم اسرائیلی فوج نے ان کی شہادت کی تفصیلات بیان نہیں کیں۔
مزید پڑھیں: فلسطینی اسیروں پر صیہونیوں کے وحشیانہ تشدد
غزہ کے قیدیوں کے علاوہ 7 اکتوبر کو غزہ میں جنگ کے آغاز سے اب تک 7500 سے زائد افراد کو مغربی کنارے میں اسرائیلی قابض فوج نے حراست میں لیا ہے۔
مشہور خبریں۔
وفاقی کابینہ نے الیکشن فنڈز جاری کرنے کا معاملہ منظوری کیلئے قومی اسمبلی بھیج دیا
🗓️ 17 اپریل 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی کابینہ نے سپریم کورٹ کی جانب سے
اپریل
کیا غزہ میں ہونے والے جرائم کا ذکر یہود مخالفت ہے؟ امریکی سنیٹر
🗓️ 27 اپریل 2024سچ خبریں: امریکی سینیٹر نے صیہونی حکومت کے وزیر اعظم کو مخاطب
اپریل
کیا یوکرین والے فلسطینیوں سے زیادہ انسان ہیں؟
🗓️ 28 اکتوبر 2023اقوام متحدہ میں فلسطین کے مستقل نمائندے نے غزہ اور یوکرین کے
اکتوبر
چین امریکہ تعلقات، تاریخ کا ایک اہم موڑ،وجہ؟
🗓️ 16 نومبر 2023سچ خبریں:چائنہ سنٹرل ٹیلی ویژن نے اس سربراہی اجلاس کے بعد ایک
نومبر
ڈونباس کے محاذ پر صورتحال مشکل اور تکلیف دہ ہے: زیلنسکی
🗓️ 27 دسمبر 2022سچ خبریں: پیر کی رات اپنی ویڈیو تقریر میں
دسمبر
امریکہ غزہ میں جنگ بندی کے خلاف کیوں ہے ؟
🗓️ 8 دسمبر 2023سچ خبریں:اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا جمعہ کو نیویارک میں اقوام
دسمبر
امریکہ کیسے مانے گا کہ یوکرین جنگ ہار چکا ہے؟
🗓️ 26 جولائی 2023سچ خبریں: امریکہ میں روس کے سفیر کا کہنا ہے کہ واشنگٹن
جولائی
بھارتی کسانوں نے ایک بار پھر دہلی کا گھیراؤ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کل یوم سیاہ منانے کی اپیل کردی
🗓️ 25 مئی 2021نئی دہلی (سچ خبریں) بھارتی کسانوں نے مودی حکومت کی ظالمانہ پالیسیوں
مئی