?️
سچ خبریں:امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نے اعلان کیا کہ وہ روس کو دہشت گردی کی حمایت کرنے والے ممالک کی فہرست میں شامل کرنے کی حمایت کرتی ہیں۔
مغربی حکام یوکرین کے تنازعے کے بہانے امریکہ کی قیادت میں روس کے خلاف دہشت گردی کی حمایت کا الزام لگاتے رہے،امریکی میڈیا نے ہفتے کی شام کو خبر دی ہے کہ امریکی ایوان نمائندگان کی سپیکر "نینسی پیلوسی” روس کو دہشت گردی کی حمایت کرنے والے ممالک کی فہرست میں شامل کرنے کی حمایت کرتی ہیں۔
یاد رہے کہ یوکرین میں جنگ شروع ہونے کے بعد سے امریکی حکام اس بات پر بحث کر رہے ہیں کہ آیا روس کو دہشت گردی کا سرپرست قرار دیا جائے یا نہیں، تاہم ابھی تک اس سلسلہ میں کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا، واضح رہے کہ پیلوسی نے اس سے قبل روسی صدر ولادیمیر پیوتن کو ’بزدل‘ کہا تھا اور دعویٰ کیا تھا کہ ماسکو دنیا میں دہشت گردی کی سرپرستی کرنے والا ملک ہے۔
دریں اثناء امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان جان کربی نے جمعے کی شام ایک نیوز کانفرنس میں کہا کہ امریکہ روس کو اکسانا نہیں چاہتا، ادھر روس امریکہ سمیت متعدد مغربی ممالک پر الزام عائد کر رہا ہے کہ وہ یوکرین میں مداخلت کر رہے ہیں جس کی وجہ سے یہ جنگ طویل ہوتی جارہی ہے۔


مشہور خبریں۔
بائیڈن یوکرین کے لیے امریکی کانگریس سے کیا مانگنا چاہتے ہیں؟
?️ 10 اگست 2023سچ خبریں: باخبر ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکی صدر اس ملک
اگست
سفارتکاری پر تاکید حلف برادری کے موقع پر ایرانی صدر کا اہم خطاب:سی این این
?️ 6 اگست 2021سچ خبریں:سی این این نے ایران کے نئے صدر سید ابراہیم رئیسی
اگست
جرمنی کی یونیورسٹیوں کے 2 ہزار طلبہ نے استعفے کی درخواست دی
?️ 15 جون 2024سچ خبریں:مغربی ممالک کی طاقتور صیہونی لابی اس حکومت کے جرائم کی
جون
جنرل سلیمانی اور ابومہدی المہندس کے قتل کے معاملے میں الکاظمی کے خلاف استغاثہ کمیٹی کی تشکیل
?️ 1 مئی 2023سچ خبریں:عراقی پراسیکیوٹر کے دفتر نے جنرل سلیمانی اور ابومہدی المہندس کے
مئی
ایران کا ڈرون پروگرام اسرائیل کے لیے سب سے خطرناک خطرہ
?️ 22 اگست 2022سچ خبریں: صیہونی حکومت کے داخلی سلامتی کے مطالعات کے ادارے نے
اگست
سندھ حکومت نے بھی عیدالاضحی کی تعطیلات کا اعلان کردیا
?️ 5 جون 2025کراچی (سچ خبریں) سندھ حکومت کی جانب سے بھی عیدالاضحی کی تعطیلات
جون
مسجد الاقصی پر صیہونیوں کے مسلسل تیسرے روز حملے
?️ 17 اپریل 2025سچ خبریں: سیکڑوں صیہونی آباد کاروں نے پاس اوور کے نام سے
اپریل
پوٹن کا جنگ روکنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے: میکرون
?️ 13 اپریل 2022سچ خبریں: میکرون نے ہفتہ وار لی پوئن کو بتایا کہ پوٹن
اپریل