?️
پاکستان نے چین کی مدد سے چوتھا سیٹلائٹ خلا میں بھیج دیا
پاکستان نے جمعرات کے روز چین کے تعاون سے اپنا چوتھا جدید ریموٹ سینسنگ (سنجش از راه دور) سیٹلائٹ کامیابی سے خلا میں بھیج دیا، جو ملکی خلائی تحقیق، قدرتی آفات کے نظم و نسق اور ترقیاتی منصوبہ بندی کے حوالے سے ایک اہم پیشرفت قرار دیا جا رہا ہے۔
پاکستانی خلائی تحقیقاتی ادارے سوپارکو (SUPARCO) کے مطابق یہ سیٹلائٹ چین کے شیچانگ سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے خلا میں روانہ کیا گیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ یہ مشن ملک کی قومی خلائی پالیسی اور وژن 2047 کے تحت سائنسی اور تکنیکی ترقی کے سلسلے میں ایک اہم قدم ہے۔
یہ نیا سیٹلائٹ نہ صرف قدرتی آفات کی پیش گوئی اور ان سے نمٹنے میں معاون ہوگا بلکہ زرعی نگرانی، شہری منصوبہ بندی، انفراسٹرکچر کی ترقی، ٹرانسپورٹ نیٹ ورک کی میپنگ اور ماحولیاتی تبدیلیوں کی نگرانی جیسے اہم امور میں بھی مدد فراہم کرے گا۔
یہ سیٹلائٹ پاک چین اقتصادی راہداری (CPEC) جیسے بڑے قومی منصوبوں کی معاونت کے لیے بھی ایک مؤثر ٹول کے طور پر استعمال ہوگا، خاص طور پر جغرافیائی خطرات کی شناخت اور وسائل کے بہتر انتظام میں۔
واضح رہے کہ پاکستان نے اس سے قبل رواں سال اور گزشتہ برس دو سیٹلائٹ اور ایک اسپیس پروب خلا میں بھیجے تھے، جبکہ 2011 اور 2018 میں بھی دو ٹیلی کمیونیکیشن سیٹلائٹ خلا میں روانہ کیے گئے تھے۔
پاکستان نے 1990 کی دہائی میں بدر1 سیٹلائٹ کے ذریعے خلا میں داخل ہو کر پہلا اسلامی ملک ہونے کا اعزاز حاصل کیا جو سیٹلائٹ ٹیکنالوجی استعمال کرنے میں کامیاب ہوا۔
Short Link
Copied


مشہور خبریں۔
چین کی دہلی پر نظر، انڈیا اور پاکستان کے درمیان مکمل جنگ کا امکان کم
?️ 1 مئی 2025 سچ خبریں:ہندوستان کے سیاسی امور کے ایک ماہر نے یوریشیائی خطے
مئی
واٹس ایپ کون سے صارفین کے اکاؤنٹ معطل کرے گا؟
?️ 17 جولائی 2021سان فرانسسکو(سچ خبریں) واٹس ایپ نے صارفین کو خبردار کیا گیا ہے
جولائی
کیا فوجی آپریشن کا فائدہ ہوگا؟ امیر جماعت اسلامی کی زبانی
?️ 30 جون 2024سچ خبریں: امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے
جون
کیا اسرائیل کے لیے NPT نہیں ہے؟
?️ 2 اکتوبر 2023سچ خبریں: ویانا میں ہونے والے بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کے
اکتوبر
ابو عبداللہ خطرہ کا تل ابیب کے لیے صالح العروری سے کم نہیں تھا
?️ 28 نومبر 2024سچ خبریں: شہداء زندہ ہیں، یہ پیارے معاشرے کے سیاسی، سماجی اور ثقافتی
نومبر
قیدیوں کے تبادلے کے نئے دور کی تفصیلات
?️ 22 فروری 2025سچ خبریں: غزہ کی پٹی میں جنگ بندی معاہدے کے نفاذ کے پینتیسویں
فروری
مصر بھی گیا امریکہ کے ہاتھ سے
?️ 12 اگست 2023سچ خبریں: ایک امریکی اخبار نے لکھا ہے کہ مصر نے روس
اگست
پاکستان کا پانی روکنے کیلئے بھارت کا دریائے چناب پر نہر کی توسیع، نئے آبی منصوبوں پر غور
?️ 16 مئی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان کا پانی روکنے کیلئے بھارت نے دریائے
مئی