سچ خبریں:فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے عہدہ دار اسماعیل ہنیہ نے کہا کہ ہمارے میزائل صیہونیوں کو پانچ منٹ کے اندر تباہ کر سکتے ہیں۔
فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے سیاسی بیورو کے سربراہ اسماعیل ھنیہ لبنان میں منعقدہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لبنان 74 سالوں سے فلسطین کا ہمدرد رہا ہے اور آج ہم مسجد الاقصیٰ کی آزادی کو قریب دیکھ رہے ہیں کیونکہ ہم فتح اور تبدیلی کے دور میں ہیں جس کا تعین ہماری قوم اور ہماری مزاحمت کر رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ غزہ کا زمینی، فضائی اور سمندری محاصرہ ہے، لیکن اس نے اسرائیل کے خلاف سیف القدس کی لڑائی لڑی ، انہوں نے کہا کہ سمجھوتہ کرنے والوں اور فلسطین سے غداری کرنے والے دیکھتے رہ جائیں گے اور فلسطین آزاد ہو جائے گا۔
حماس کے عہدیدار نے مزید کہا کہ سیف القدس کی لڑائی صہیونی دشمن کے خلاف ایک اسٹریٹجک کامیابی ہے، اس جنگ میں دانتوں تک مسلح صیہونی ہمارے میزائل حملوں کا نشانہ بنے۔
انہوں نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ پانچ منٹ سے بھی کم وقت میں 150 میزائل صیہونی حکومت کو تباہ کر دیں گے، مزید کہا کہ غزہ کئی سالوں کی سازشوں کے بعد دوبارہ سر اٹھا رہا ہے جبکہ جینین نے مزاحمت کا پرچم بلند کیا ہے۔