ٹرمپ اور ان کی خارجہ پالیسی ٹیم کے درمیان ایران کے معاملے پر ڈیوڈ کیمپ میں گھنٹوں بحث کیا ہوا ؟

ٹرمپ

?️

Axios کے حوالے سے، تین امریکی عہدیداروں کے مطابق، صدر ٹرمپ نے اتوار کو ڈیوڈ کیمپ میں اپنی پوری خارجہ پالیسی ٹیم کو جمع کیا، جہاں انہوں نے ایران کے جوہری معاملات اور غزہ تنازعہ پر طویل گفتگو کی۔ ایک اعلیٰ امریکی عہدیدار نے بتایا کہ ٹرمپ کا ماننا ہے کہ یہ دونوں مسائل باہم جڑے ہوئے ہیں اور وہ خطے میں اپنی مرضی کی صورتحال تشکیل دینا چاہتے ہیں۔
اس غیر رسمی اجلاس میں صدر ٹرمپ کے علاوہ نائب صدر مائیک پنس، سیکریٹری خارجہ مارکو روبیو، سیکریٹری دفاع پٹ ہیگسٹ، وائٹ ہاؤس چیف آف اسٹاف سوزی وائلز، مشیر برائے مغربی ایشیا اسٹیو وائٹکوف، سی آئی اے ڈائریکٹر جان ریٹکلف، قومی انٹلیجنس ڈائریکٹر تولسی گبارڈ اور دیگر اعلیٰ امریکی عہدیداروں نے شرکت کی۔
ٹرمپ نے گزشتہ روز اس اجلاس کے بارے میں تفصیلات تو نہیں بتائیں، لیکن انہوں نے کہا کہ امریکی فوج کے جنرلز اور ایڈمرلز بھی موجود تھے۔ ایک امریکی عہدیدار کے
مطابق، ڈیوڈ کیمپ میں یہ اجتماع ٹرمپ ٹیم کو طویل مشاورت کا موقع فراہم کرتا ہے۔
Axios کے مطابق، وائٹ ہاؤس نے بتایا کہ ایران کے ساتھ معاہدے کی ٹرمپ کی ابتدائی ڈیڈ لائن اس ہفتے جمعرات کو ختم ہو رہی ہے، لیکن دونوں فریق مذاکرات جاری رکھنے پر رضامند ہیں۔
ایران کے حوالے سے اپنے تازہ ترین بیان میں ٹرمپ نے کہا کہ ہم ایران کے معاملے پر بہت کوششیں کر رہے ہیں، لیکن ان کا مذاکراتی ٹیم بہت سخت اور مشکل ہے۔ انہوں نے اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کے ساتھ اپنی حالیہ گفتگو کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ایران اور دیگر اہم امور پر تفصیلی بات چیت کی۔
ٹرمپ نے ایک بار پھر ایران کے ساتھ معاہدہ نہ ہونے کی صورت میں متبادل راستوں کی دھمکی دہراتے ہوئے کہا کہ ہم ایران کے ساتھ معاہدہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں تاکہ تباہی اور خونریزی کو روکا جا سکے۔
اس سے قبل Axios نے ایک امریکی عہدیدار کے حوالے سے بتایا تھا کہ ایران-امریکا مذاکرات کا چھٹا دور جمعہ کو اوسلو یا اتوار کو مسقط میں ہو سکتا ہے۔

مشہور خبریں۔

ہم سیرت نبی ﷺ بچوں اور بڑوں کو پڑھانے کا طریقہ کار طے کریں گے

?️ 10 اکتوبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں)  اسلام آباد میں رحمت اللعالمین ﷺ کانفرنس سے

وزیراعظم کی  10 بلین ٹری کی تقریب میں شرکت

?️ 27 مئی 2021ہری پور (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے10بلین ٹری سونامی پروگرام کےتحت

پنجاب حکومت کا کان کنوں کے تحفظ کے لیے اہم قدم

?️ 19 ستمبر 2021لاہور ( سچ خبریں) پنجاب حکومت نے کان کنوں کا تحفظ یقینی

کم از کم 100 صہیونی حماس کے ہاتھوں گرفتار

?️ 8 اکتوبر 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کے ذرائع ابلاغ نے اتوار کی صبح خبر دی

فرانس کے 12 سال بعد شام کے ساتھ سفارتی تعلقات بحال

?️ 17 دسمبر 2024سچ خبریں:فرانسوی میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ فرانس کی حکومت نے

کوششوں کے باوجود چین میں جرمن سرمایہ کاری میں اضافہ

?️ 21 ستمبر 2023سچ خبریں:غیر انحصاری سیاسی بحث کے باوجود چین میں جرمن سرمایہ کاری

حالات پر کنترول نہ ہوا تو خوفناک حالات پیش آیئں گے : ٹرمپ

?️ 15 اگست 2022سچ خبریں:   امریکہ کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ، جن کی فلوریڈا میں

چین کی امریکہ کو وارننگ

?️ 30 جنوری 2022سچ خبریں:امریکہ میں تعینات چینی سفیر نے تائیوان میں امریکہ مداخلت کو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے