وینزویلا کے خزانے پر ٹرمپ کی نظریں،تیل اور معدنیات کے لیے عالمی محاذ آرائی

وینزویلا

?️

وینزویلا کے خزانے پر ٹرمپ کی نظریں،تیل اور معدنیات کے لیے عالمی محاذ آرائی

وہ تناؤ جو امریکہ کے دعوی کے مطابق منشیات سمگلنگ کے الزام میں بحری جہازوں پر حملے سے شروع ہوا تھا، اب نئے رخ اختیار کر چکا ہے اور ظاہر کرتا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اقدامات وینزویلا میں صرف سیاسی یا سیکیورٹی بحران تک محدود نہیں بلکہ یہ مستقبل کے اہم وسائل پر کنٹرول کے لیے ایک جیوپولیٹیکل جنگ ہے۔
ٹرمپ نے حال ہی میں دعویٰ کیا کہ وہ تمام ایسے تیل بردار جہازوں کو جو وینزویلا میں داخل یا وہاں سے نکلتے ہیں، "محاصرہ” کریں گے۔ انہوں نے وہ اثاثے بھی واپس لینے کا مطالبہ کیا جو، ان کے مطابق، سالہا سال قبل امریکی تیل کمپنیوں سے ضبط کیے گئے تھے، جس پر کولمبیا کے صدر گوستاوو پیٹرو نے طنزیہ ردعمل دیتے ہوئے تاریخی حوالہ دیا کہ امریکہ اور میکسیکو کے درمیان زمین کے تنازعے کی طرح، ٹیکساس اور کیلیفورنیا واپس کرنے کا مطالبہ بھی کیا جا سکتا ہے۔
مگر ٹرمپ کے دعووں سے ہٹ کر، وینزویلا کے وسیع توانائی اور معدنی ذخائر اب عالمی جیوپولیٹیکل اختلافات کا مرکز بن چکے ہیں۔ اسپینی اخبار "ال پائیس” کے مطابق، تیل، سونا اور نایاب معدنی عناصر جیسے کولتان اور تھوریم جو جدید ٹیکنالوجی میں اہم کردار رکھتے ہیں، وہ وسائل ہیں جن پر ٹرمپ کی توجہ ہے، اگرچہ بہانہ منشیات کی اسمگلنگ کو دیا گیا ہے۔
وینزویلا کے صدر نیکولس مادورو نے ۲۰۱۶ میں "اورینوکو معدنی قوس” کے قیام کا اعلان کیا، جو ملک کے جنوب میں تقریباً ۱۱۲ ہزار مربع کلومیٹر پر محیط ہے اور یہاں سونا، ہیرے، کولتان، نکل اور نایاب معدنی عناصر کی کان کنی کی جاتی ہے۔ حکومت کے مطابق، اس علاقے میں ۸ ہزار ٹن سونا موجود ہے، جبکہ دیگر معدنیات کی مقدار بھی قابلِ ذکر ہے۔
ال پائیس کے مطابق، ایک دہائی گزرنے کے باوجود یہ علاقہ ترقی کی بجائے جرائم، بدعنوانی اور ماحولیاتی خطرات کا مرکز بن گیا ہے۔ چاویزم کے تحت سونے کی تجارت ترکی اور جنوبی افریقہ کے ساتھ کی جاتی ہے، جبکہ پیداوار کو حکومتی اتحادی کمپنیوں کے نیٹ ورک کے ذریعے کنٹرول کیا جاتا ہے۔
۲۰۲۳ میں وینزویلا نے کچھ معدنیات جیسے کاسٹیرائٹ، نکل، رودیوم اور ٹائٹینیم کو اہم صنعتی وسائل کے طور پر شناخت کیا۔ ان معدنیات کی عالمی مارکیٹ میں اہمیت کی بنا پر امریکہ چین کے اثر و رسوخ کو کم کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔
اخبار کے مطابق وینزویلا کے بحران کی اصل وجہ منشیات کی روک تھام نہیں بلکہ تیل، سونا اور نایاب معدنی عناصر کے حصول کے لیے عالمی جیوپولیٹیکل جنگ ہے۔

مشہور خبریں۔

صیہونی حکومت کے علاقائی توازن کی تبدیلی کے خواب چکناچور

?️ 15 مئی 2025 سچ خبریں:صیہونی حکومت کے علاقائی توازن کی تبدیلی کے خواب ناکام،

ڈونلڈ ٹرمپ کی دہشت گردانہ پالسیوں پر گامزن جوبائیڈن

?️ 8 اپریل 2021(سچ خبریں) جوبائیڈن نے بے غیرتی اور دروغ گوئی کی ایک نئی

نیتن یاہو کی جنگ ایک شیطانی جنگ ہے: حماس

?️ 12 مئی 2024سچ خبریں: عزت الرشق نے مزید کہا کہ نیتن یاہو اور ان کی

پاکستان اور ترکیہ کے رہنماؤں کی استنبول میں اہم ملاقات

?️ 26 مئی 2025سچ خبریں: ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوغان نے اتوار کی شام

نئے دور میں ترک صدر کے لیے سب سے بڑا چیلنج

?️ 20 جون 2023سچ خبریں:ترکی میں ان دنوں ایک اہم موضوع پر دن رات بحث

امریکہ نے صیہونی آئرن ڈوم کیوں نہیں خریدا؟

?️ 29 اگست 2021سچ خبریں:عرب دنیا کے ایک معروف تجزیہ کار نے ایک مضمون شائع

حکومت کا ڈیزل، پیٹرول کی قیمت میں بڑے اضافے کا اعلان

?️ 1 اگست 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وفاقی وزیر خزانہ اسحٰق ڈار نے پیٹرولم مصنوعات کی

برکس کی رکنیت پر ٹرمپ کی بھارت کو دھمکی

?️ 31 جولائی 2025سچ خبریں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا کہ یکم اگست

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے