سچ خبریں:وینزویلا کے صدر نے کہا ہے کہ کراکس یوکرائن کی صورتحال کے درمیان پیوٹن کی سفارتی حل کی مکمل حمایت کرتا ہے ۔
اسپوٹنک نیوز ایجنسی نے وینزویلا کے صدر نکولس مادورو کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ کہ ہم روس اور یوکرائن میں ہونے والے واقعات کا مشاہدہ کر رہے ہیں اور ہم دیکھ رہے ہیں کہ نیٹو اور امریکہ اس کثیر قطبی دنیا کو روکنے کے لیے روس کے ساتھ فوجی سلوک کرنا چاہتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہاکہ وینزویلا ہمیشہ روس اور اس ملک کے صدر ولادیمیر پیوٹن کے ساتھ ہے نیز پیوٹن اور روس کو ہماری مکمل حمایت حاصل ہے،وینزویلا کے صدر نے یہ بھی کہاکہ ہم مذاکرات کے تمام اقدامات اور سفارتی راستے تلاش کرنے کے لیے بھی اپنی حمایت کا اعلان کرتے ہیں۔