سچ خبریں:وینزویلا کے نائب صدر نے کیوبا کے صدر سے ملاقات کے دوران کہا کہ ان کا ملک غیر ملکی سازشوں کی مذمت کرتا ہے اور امریکی سازشوں کے خلاف کیوبا کی حکومت اور عوام کی حمایت کرتا ہے۔
ٹیلی سور نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق وینزویلا کے نائب صدر ڈیلسی روڈریگ نے کیوبا کے دورے کے دوران کہا کہ ان کا ملک غیر ملکی سازشوں کے خلاف ہوانا حکومت کی خواہشات کی حمایت کرتا ہے۔
کیوبا کے صدر میگوئل ڈیاز کونیل سے ملاقات میں انہوں نے وینزویلا کے صدر نکولس مادورو کی جانب سےکیوبا کی حکومت اور عوام کے ساتھ یکجہتی کا پیغام پہنچایا، اپنے پیغام میں ، مادورو نے امریکی بحری ناکہ بندی اور کیوبا میں سامان اور خدمات کو روکنے کی بھی مذمت کی، روڈریگو نے کیوبا میں عدم استحکام پھیلانے کے لئے امریکی حمایت یافتہ سیاسی انٹلی جنس مہم کی بھی مذمت کی۔
انہوں نے تعاون کے معاہدوں اور کورونا وائرس کے وبا کے خلاف جنگ پر بھی تبادلہ خیال کیا، ڈیاز کونیل نے بدلے میں وینزویلا کی حکومت کے ساتھ کیوبا کی حمایت اور یکجہتی کا اظہار کیا اور ہوانا کی کاراکاس کے ساتھ تعاون کو مستحکم کرنے کی خواہش پر زور دیا، کیوبا کے صدر نے ملک میں بحران اور بدامنی کے خاتمے کا اعلان کرتے ہوئے اپنے ملک کے اہم اصولوں یعنی فیڈل کاسٹرو کے نظریات کا اعادہ کیا۔
یادرہے کہ مغربی میڈیا نے حال ہی میں کیوبا میں کچھ مظاہروں کی اطلاع دی جس پر اس ملک کے صدر کی طرف سے فوری ردعمل کا اظہار کیا گیا، انہوں نے کچھ مظاہروں کا حوالہ دیتے ہوئے ٹیلی ویژن پر کہا کہ کیوبا کی عوام اپنے ملک کی خودمختاری کسی دوسرے ملک کے حوالے نہیں کریں گے، کیوبا کے صدر نے اپنے ریمارکس میں کورونا کی وبا کے دوران کیوبا کے خلاف سیاسی عدم استحکام پیدا کرنے والی کاروائیوں میں واشنگٹن کے ملوث ہونے کا الزام عائد کیا ۔
انہوں نے کہا کہ احتجاج ٹھیک تھے لیکن امریکی "کرائے کے کارکنوں” نے سوشل میڈیا کا استعمال کرتے ہوئے ان کا غلط استعمال کیا، کیوبا کے صدر نے متنبہ کیا ہے کہ مزید اقدامات کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔