?️
سچ خبریں:ایک بین الاقوامی تنظیم نے سعودی ولی عہد کی لاپرواہ اور آمرانہ شخصیت کے بارے میں ایک کتاب شائع کی ہے۔
سعودی لیکس کی رپورٹ کے مطابق ولسن انسٹی ٹیوٹ نامی بین الاقوامی ادارے نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے بارے میں ایک کتاب شائع کی ہے جس نے انہیں منحرف رویے کے ساتھ آمر قرار دیا گیا ہے، ولسن انسٹی ٹیوٹ نے محمد بن سلمان: کیا سعودی عرب آئکارس ہے؟ کے عنوان سے کتاب کو شائع کیا ہے۔
واضح رہے کہ یہ کتاب ترکی کے شہر استنبول میں سعودی قونصل خانے کے اندر ممتاز سعودی صحافی جمال خاشقجی کے قتل کی تیسری برسی کے موقع پر شائع ہوئی، یہ کتاب ابن سلمان کے طرز فکر کا تجزیہ کرتی ہے اور ان کی منحرف شخصیت اور طرز عمل کی پیچیدگیوں کو اجاگر کرتی ہے، اس میں تفصیل سے بیان کیا گیا ہےکہ محمد بن سلمان بغیر کنٹرول والی بادشاہی ہیں اور کیا وہ ایک ویژن کے ساتھ عالمی طاقت تک پہنچنے کا راستہ تلاش کر رہے ہیں؟ کیا وہ ایک سماجی مصلح ہیں جو اپنے ملک کو 21 ویں صدی میں میں داخل ہونے کے لیے تیار کررہے ہیں؟ یا وہ صرف ایک وحشی آمر ہیں، جو Icarus کی راہ پر گامزن ہیں ۔
واشنگٹن پوسٹ کے غیر ملکی صحافی ڈیوڈ اوٹاوا کی تحریر کردہ یہ کتاب نصف صدی سے زیادہ کی نگرانی اور رپورٹنگ فراہم کرتی ہے تاکہ آل سعود کے اقدامات اور سعودی عرب نیز محمد بن سلمان کے تخت پر بیٹھنے کی کوشش کو منظر عام پر لایا جاسکے، اوٹاوا نے کتاب کے بارے میں کہا کہ میں نے نصف صدی سے زیادہ کا عرصہ سعودی سیاست کو مشاہدہ کرنے اور اس کی رپورٹنگ میں گزارا ہے۔ مجھے یقین ہے کہ محمد بن سلمان ایک بادشاہ ہوں گے جن کے برے رویے کو روکنے میں کوئی رکاوٹ نہیں ہے، وہ صرف ایک آمر ہوں گے۔
امریکی چینل سی این این نے یہ بھی انکشاف کیا کہ مشہور پروجیکٹ "نیوم” کی ترسیل میں تاخیر نے ابن سلمان کو ایک لاپرواہ اور وحشی انسان بنا دیا ہے، منصوبے کی تکمیل میں تاخیر نے سعودی ولی عہد کو ناراض کر دیا ہے۔
مشہور خبریں۔
صہیونی فوجیوں میں خودکشی کی وجوہات
?️ 14 جون 2023سچ خبریں: صیہونی کنیسٹ ریسرچ سینٹر کی تحقیق کے مطابق صہیونی فوج میں
جون
وزیر اعظم کا افغانستان کے حالات پر بیان سامنے آگیا
?️ 16 اگست 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے یکساں نصاب تعلیم کی
اگست
ٹک ٹاک گائیڈ لائنز تبدیل: ڈائٹ، ادویات، جنسی استحصال اور نفرت انگیز مواد پر پابندی
?️ 21 مئی 2024سچ خبریں: شارٹ ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن ٹک ٹاک نے اپنی کمیونٹی
مئی
آئرلینڈ میں فلسطین کی حمایت میں مظاہرے
?️ 22 اکتوبر 2023سچ خبریں: جمہوریہ آئرلینڈ کے دارالحکومت اور اس ملک کے شمالی شہروں
اکتوبر
سعودی حکام نے ایم بی سی کے منیجرز کو کیوں طلب کیا ؟
?️ 20 اکتوبر 2024سچ خبریں: رشیا ٹوڈے نیٹ ورک کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب
اکتوبر
2021 میں انسانی حقوق کے سلسلہ میں مغربی کا سیاہ ریکارڈ
?️ 29 دسمبر 2021سچ خبریں:سال 2021 اپنے آخری ایام اور گھڑیوں سے گزر رہا ہے
دسمبر
عمران خان سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کیلئے ایس او پیز طے، 3 فوکل پرسنز مقرر
?️ 30 مارچ 2024راولپنڈی: (سچ خبریں) بانی تحریک انصاف عمران خان سے اڈیالہ جیل میں
مارچ
روس نے یوکرین میں طولانی جنگ کی پیش گوئی کی
?️ 22 اگست 2022سچ خبریں: ماسکو اور کیف کے رہنماؤں کے درمیان ملاقات کے
اگست