سچ خبریں:ایک صیہونی اخبار نے فٹبال ورلڈ کپ کی کوریج میں صیہونی صحافیوں کی مشکلات کا ذکر کرتے ہوئے اعتراف کیا کہ انہیں قطر میں احساس ہوا کہ عرب دنیا ان سے کتنی نفرت کرتی ہے۔
صیہونی اخبار یدیوت احرنٹ نے اپنی ایک رپورٹ میں قطر میں ہونے والے ورلڈ کپ کی کوریج کرنے کے مقصد سے اس ملک کا سفر کرنے والے صیہونی صحافیوں کی مشکلات کا ذکر کیا اور اعتراف کیا کہ عرب ممالک کے عوام صیہونیوں سے شدید نفرت کرتے ہیں۔
المیادین نیوز چینل کی ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق، صہیونی اخبار یدیعوت احرونٹ کے صحافیوں نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ وہ اس ورلڈکپ کے دوران انہیں احساس ہوا کہ عرب دنیا میں اسرائیل سے کتنی نفرت پائی جاتی ہے، کہا کہ ان ممالک کی حکومتوں اور حکمرانوں کے برعکس سڑکوں پر لوگوں کے اندر اسرائیل سے شدید نفرت پائی جاتی ہے۔
رپورٹ کے مطابق اس صہیونی اخبار کے صحافیوں کا کہنا ہے کہ دوحہ میں 10 دن قیام کے بعد بھی ہم یہ نہیں سمجھ سکتے کہ یہاں ہمیں کن چیزوں کا سامنا ہے،ہم اچھا نظر نہیں آنا چاہتے لیکن ہمیں ایسا لگتا ہے جیسے ہر کوئی ہم سے نفرت کرتا ہے۔
صہیونی صحافیوں نے مزید کہا کہ سڑک پر چلنے والے فلسطینی، ایرانی، قطری، مراکشی، شامی، اردنی، مصری اور لبنانی ہمیں نفرت بھری نظروں سے دیکھتے ہیں نیز قابل غور بات یہ ہے کہ کچھ سعودی شہری بھی ہمارے بارے میں ایسا ہی احساس رکھتے ہیں۔
مشہور خبریں۔
کیا اسماعیل ہنیہ اور فؤاد شکر کی شہادت کے پیچھے امریکہ کا ہاتھ ہے؟
ستمبر
ٹرمپ نے لوگوں کو کانگریس پر حملے کے لیے اکسایا تھا؛ امریکی پولیس افسران کا عدالت میں مقدمہ
جنوری
یوکرین کو باقی رہنے کے لیے کیا کرنا چاہیے؟ سابق امریکی کرنل کا مشورہ
اگست
امریکا کی ہر بات سے اتفاق ضروری نہیں، اچھے تعلقات کے خواہاں ہیں، نگران وزیراعظم
اگست
روس کی جانب سے امریکی الزامات کی تردید
ستمبر
مقبوضہ کشمیر میں بچوں کے خلاف بھارتی مظالم، پاکستان نے اقوام متحدہ میں اہم قدم اٹھالیا
جون
جرمنی میں ہسپتال بند ہونے کا خطرہ
اکتوبر
پنجاب حکومت نے اپنی غلطی تسلیم کرتے ہوئے نوٹیفکیشن واپس لیا
اپریل