?️
واشنگٹن دمشق اور تل ابیب کے درمیان تعلقات معمول پر لانے کی تیاری میں،جولانی کریں گے امریکہ کا دورہ
ایک لبنانی خبر رساں ادارے نے انکشاف کیا ہے کہ شام کے عبوری صدر احمد الشرع آئندہ دنوں میں امریکہ کا دورہ کریں گے، جہاں واشنگٹن حکومت دمشق اور تل ابیب کے درمیان تعلقات کی بحالی کے لیے منصوبہ بندی کر رہا ہے۔
لبنانی چینل الاخبار کے مطابق، احمد الشرع آئندہ دو ہفتوں میں واشنگٹن کا سرکاری دورہ کریں گے، جس کے دوران وہ امریکہ کی سربراہی میں قائم بین الاقوامی اتحاد برائے انسدادِ داعش میں شام کی شمولیت کے معاہدے پر دستخط کریں گے۔
امریکی خصوصی ایلچی برائے امورِ شام توماس باراک نے انکشاف کیا ہے کہ دمشق اور تل ابیب کے درمیان مذاکرات جاری ہیں اور دونوں فریق تعلقات کی بحالی کی سمت پیش رفت کر رہے ہیں۔
یہ دورہ، جو کسی شامی صدر کا پہلا دورۂ امریکہ سمجھا جا رہا ہے، ممکنہ طور پر ۱۰ نومبر کو متوقع ہے۔ یہ واشنگٹن کی اس کوشش کا حصہ ہے جس کا مقصد شامی عبوری حکومت کو بین الاقوامی سطح پر تسلیم کروانا اور دمشق و تل ابیب کے درمیان ایک سیکورٹی معاہدہ طے کرانا ہے۔
الاخبار نے مزید لکھا کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے دوران شام اور اسرائیل کے درمیان یہ معاہدہ تقریباً طے پا گیا تھا، تاہم اسرائیل کی جانب سے ایک متنازع شق — جس میں مقبوضہ علاقوں سے شام کے صوبہ السویدا تک زمینی راستہ کھولنے کی شرط رکھی گئی تھی — معاہدے کی راہ میں رکاوٹ بنی۔
منامہ میں ہونے والے ایک اجلاس کے موقع پر توماس باراک نے بتایا کہ امریکہ کی ثالثی میں شام اور اسرائیل کے درمیان براہِ راست مذاکرات جاری ہیں اور رواں سال کے اختتام تک ایک جامع سیکیورٹی معاہدہ طے پانے کی امید ہے۔ ان کے بقول، “شامی فریق سنجیدگی سے کام کر رہا ہے اور مذاکرات مثبت سمت میں بڑھ رہے ہیں۔
الاخبار نے واضح کیا کہ شام کی امریکہ کی قیادت میں قائم انسدادِ داعش اتحاد میں شمولیت، واشنگٹن کی نگرانی میں اسرائیل کے ساتھ تعلقات کی بحالی کا راستہ ہموار کرے گی، جس سے شام کے علاقائی کردار اور حیثیت کی نئی تشکیل ممکن ہوگی۔
ادھر رائٹرز نے بھی تصدیق کی ہے کہ احمد الشرع ۱۹ نومبر کے قریب ایک سرکاری دورے پر واشنگٹن پہنچیں گے۔ یہ شام کی قیادت کا پہلا سرکاری دورۂ امریکہ ہوگا۔
اس سے قبل امریکی ایلچی تام باراک نے بحرین میں مکالمۂ منامہ کانفرنس کے دوران اس دورے کا عندیہ دیا تھا اور کہا تھا کہ امریکہ چاہتا ہے شام کے دورے سے قبل اسرائیل کے ساتھ ایک سیکورٹی معاہدہ طے پا جائے۔
Short Link
Copied


مشہور خبریں۔
آئینی ترمیم کیلئے قانون سازی کا معاملہ، حکومتی اتحادیوں کی ملاقات
?️ 10 ستمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) حکومتی اتحادی جماعتوں نے چیف جسٹس آف پاکستان
ستمبر
’صلاح الدین ایوبی‘ کیلئے پاکستانی اداکاروں کے آڈیشن لیے جانے پر ژالے سرحدی نالاں
?️ 26 اکتوبر 2023کراچی: (سچ خبریں) پاکستان اور ترکیہ کے نجی پروڈکشن ہاؤسز کے اشتراک
اکتوبر
کراچی: بینک ڈکیتی کے ملزمان کی جانب سے لوٹی گئی رقم سے متعلق اہم انکشاف
?️ 3 اپریل 2021کراچی(سچ خبریں) گذشتہ ماہ شہر قائد میں ہونے والی بینک ڈکیتی کے
اپریل
امریکی نمائندے کے ایران مخالف دعوے
?️ 11 جون 2025 سچ خبریں: امریکہ کے نمائندے نے بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی
جون
غزہ میں جرائم سے عوام کی توجہ ہٹانے کے لیے تل ابیب کی حکمت عملی
?️ 29 اگست 2025سچ خبریں: ویب سائٹ Mintpress News نے ایک تحقیقی رپورٹ شائع کی ہے
اگست
یاسمین راشد اگلے ہفتے تک ڈینگی کیسز پر قابو پانے پر پرامید
?️ 8 نومبر 2021لاہور(سچ خبریں) صوبہ پنجاب کی وزیر ڈاکٹر صحت یاسمین راشدنے ڈینگی کیسز
نومبر
غزہ جنگ میں صیہونیوں کو کیا حاصل ہوا ہے؟صیہونی عہدیدار کی زبانی
?️ 23 مئی 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کے ایک اعلیٰ عہدے دار نے اعتراف کیا
مئی
روضہ امام حسین کی لاکھوں زائرین کے استقبال کے لیے تیاری
?️ 29 اگست 2022سچ خبریں:روضہ مبارک امام حسین کی انتظامیہ نے اتوار کی شب چہلم
اگست