سچ خبریں:نیٹو کی سکیورٹی سروسز نے بیلجیم میں اس اتحاد کی عمارتوں سے تین مشکوک لفافے دریافت کیے۔
نیٹو سکورٹی سروسز نے اعلان کیا کہ انہوں نے بیلجیم میں اس اتحاد کی عمارتوں سے تین مشکوک لفافے دریافت کیے جس کے بعد بیلجیئم کی پولیس کو تین مشکوک لفافوں کی دریافت کے بارے میں مطلع کر دیا گیا۔
ان کے اعلان کے مطابق مشکوک لفافوں میں کسی قسم کا پاؤڈر تھا جس کی اطلاع بیلجیئم کے شہر ہارن میں نیٹو کی عمارتوں میں موجود پولیس کو دی گئی جس کے بعد فائر بریگیڈ اور ایمرجنسی ریسکیو سروسز کو بھی جائے وقوعہ پر طلب کیا گیا۔
برسلز سول پروٹیکشن اور فائر ڈیپارٹمنٹ مزید تفتیش کے لیے اس مشکوک پاؤڈر کے نمونے لےگئے ، تاہم نیٹو نے ابھی تک اس معاملے پر سرکاری طور پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے،ایسا اس وقت ہوا جب یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی برسلز میں یورپی یونین کے اجلاس میں شرکت کرنے والے ہیں۔