سچ خبریں:ماہرین کا خیال ہے کہ دنیا کی حالیہ صورتحال اور روس کے ساتھ امریکہ اور یورپی دشمنی نیز ان ممالک کے شدید ردعمل کو دیکھتے ہوئے تیسری عالمی جنگ کا خطرہ بڑھتا جا رہا ہے۔
برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے جرمنی کے ZDF چینل کو دیے جانے والے ایک انٹرویو میں، خواہش ظاہر کی کہ کاش روسی صدر ولادیمیر پیوٹن ایک خاتون ہوتی تاکہ ان کے مطابق وہ یوکرین کے خلاف پاگل مردوں کی جنگ نہ چھیڑتی، جانسن کی طرف سے ایسی خواہش ظاہر کرنے کے بعد ماہرین نے اس بات پر زور دیا کہ وہ خود کو بھول چکے ہیں اور اس حقیقت کو نظر انداز کر چکے ہیں کہ اصل پاگل پن، یورپی یونین اور امریکہ کی کوششیں اور ان کے معاہدے یعنی نیٹو معاہدے کو ملکوں تک توسیع دینا ہے جو تاریخی طور پر روس کے مشرقی کیمپ کا حصہ رہے ہیں۔
ماہرین کے مطابق اس دوران جانسن کا خواب یورپ اور امریکہ کو درپیش مخدوش معاشی صورتحال کی تلخ اور دردناک حقیقت کی عکاسی کرتا ہے حالانکہ یورپ اور امریکہ نے روس کو ہر ممکن حد تک پریشان کرنے کی کوشش کی ہے، اس طرح سے کہ یوکرین جنگ کے آغاز سے اب تک واشنگٹن اور اس کے اتحادیوں نے مشرقی یورپ میں 330 ارب ڈالر کے روسی اثاثے بلاک کر دیے ہیں۔