سچ خبریں:روس کا کہنا ہے کہ نیٹو یوکرین میں ہمارے ساتھ پراکسی جنگ لڑ رہا ہے۔
روسی وزارت خارجہ نے اعلان کیا کہ نیٹو نے یوکرین میں اس ملک کے ساتھ پراکسی جنگ شروع کر دی ہے،روسی وزارت خارجہ کے مطابق نیٹو کی جانب سے یوکرین کو ہتھیار بھیجنے کا اقدام تنازع کو طول دے گا۔
روسی وزارت خارجہ نے مزید کہا کہ نیٹو اتحاد روس کے ساتھ یوکرین پر جنگ میں ہے،دریں اثناء روسی صدارتی ترجمان دمتری پیسکوف نے کہا کہ ماسکو کو توقع ہے کہ یوکرین میں جاری خصوصی فوجی آپریشن جلد مکمل ہو جائے گا۔
واضح رہے کہ روسی فوج نے جنوبی یوکرین کے شہر اوڈیسا میں غیر ملکی فوجیوں کے تربیتی مرکز کو تباہ کرنے کا بھی اعلان کیا،روسی وزارت دفاع نے اپنے بیان میں کہا کہ روسی مسلح افواج نے اوڈیسا شہر کے شمال مشرق میں کرائے کے اجتماع اور تربیتی مرکز کو انتہائی درستگی والے میزائلوں سے تباہ کر دیا ہے۔
اسپوٹنک کے مطابق بیان میں کہا گیا ہے کہ یوکرین فورسز کے ہتھیار اور گولہ بارود جو ڈینباس کے علاقے کے کئی شہروں کے ریلوے اسٹیشنوں تک پہنچے تھے، کو بھی تباہ کر دیا گیا، جبکہ اس خبر کے کچھ ہی دیر قبل یوکرین کی حکومت نے دعویٰ کیا تھا کہ کراماٹرسک شہر کے ایک ریلوے اسٹیشن پر روسی میزائل حملے میں درجنوں شہری ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے ہیں۔