?️
سچ خبریں: اسرائیلی جاسوسی ایجنسی موساد کے سابق سربراہ یوسی کوہن نے دعویٰ کیا ہے کہ موجودہ وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو نے انہیں اپنا ممکنہ جانشین نامزد کیا تھا۔
یوسی کوہن نے نیویارک میں ایک میوزیم کے افتتاح کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جب وہ موساد کے سربراہ تھے، نیتن یاہو نے ان سے کہا تھا کہ وہ ان کے جانشین ہوں گے۔ کوہن کے مطابق، انہوں نے براہ راست نیتن یاہو سے اس بات کی تصدیق کی تو ان کا جواب اثبات میں تھا۔ یہ واقعہ 2018 یا 2019 کا ہے۔
کوہن نے بتایا کہ میں براہ راست نیتن یاہو کے پاس گیا اور پوچھا کہ کیا ان کا یہ بیان سنجیدہ تھا، تو انہوں نے ‘ہاں’ میں جواب دیا۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس وقت ان کی اہلیہ نے سیاست میں آنے کی مخالفت کی تھی، لیکن 7 اکتوبر کے حملوں (العقسی طوفان) کے بعد کے حالات نے سب کچھ بدل کر رکھ دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ میرا خیال ہے کہ 7 اکتوبر کے عمل (طوفان الاقصیٰ) کے بعد ہر چیز بنیادی طور پر بدل گئی ہے اور ہمیں نئی قیادت کی ضرورت ہے۔ لہٰذا اس امکان (سیاست میں آنے) کو بعید از قیاس نہیں سمجھا جا سکتا۔
سابق موساد سربراہ نے اسرائیلی قیدیوں کی رہائی کے معاملے پر حماس کے ساتھ جنگ بندی معاہدے پر دستخط کا بھی حوالہ دیا اور کہا کہ یہ معاہدہ اسرائیلی قیدیوں کی آزادی کی قیمت تھا۔
قطر کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ تل ابیب کو فیصلہ کرنا ہوگا کہ تمام اسرائیلی قیدیوں کی واپسی کے بعد قطر کے ساتھ تمام تعلقات منقطع کر دیے جائیں، کیونکہ اسرائیل کے قطر کے ساتھ حقیقی تعلقات نہیں ہیں۔
Short Link
Copied


مشہور خبریں۔
ہآرتض: اسرائیل فلسطینی ریاست کے قیام کو روکنے کے منصوبے سے نسل کشی کے منصوبے پر چلا گیا ہے
?️ 22 جولائی 2025سچ خبریں: عبرانی زبان کے اخبار ھآرتض نے اعتراف کیا ہے کہ
جولائی
یوکرائن کی جنگ میں جرمنی کے طرز عمل سے امریکہ ناخوش
?️ 16 ستمبر 2022سچ خبریں: برلن کے ڈائی ویلٹ اخبار نے رپورٹ کیا ہے کہ
ستمبر
یوکرین جنگ کے یورپ پر اثرات،میکرون کی زبانی
?️ 24 اکتوبر 2022سچ خبریں:فرانسیسی صدر نے یوکرین کی جنگ کے یورپ پر پڑنے والے
اکتوبر
میر واعظ عمر فاروق ایک بار پھردنیا کی 500بااثر ترین مسلم شخصیات کی فہرست میں شامل
?️ 3 نومبر 2025سرینگر: (سچ خبریں) اردن کے دارالحکومت عمان میں قائم رائل اسلامک اسٹریٹیجک
نومبر
ہم دھماکہ خیز مواد کو راستے سے ہٹانے کے لیےافغان بچوں کو استعمال کرتے تھے؛امریکی فوجی کا اعتراف
?️ 31 جنوری 2021سچ خبریں:افغانستان میں تعینات ایک امریکی فوجی نے انکشاف کیا ہے کہ
جنوری
ایک بار پھر ایران اور حزب اللہ کے خلاف بنی گانٹز کی بیان بازی
?️ 22 اگست 2022سچ خبریں: صیہونی حکومت کے جنگی وزیر بینی گانٹز نے آج پیر
اگست
عوام کے مسائل کو وسائل کے اندر رہ کر حل کرنا ہے۔ وزیراعظم آزادکشمیر
?️ 17 نومبر 2025مظفرآباد (سچ خبریں) نومنتخب وزیراعظم آزاد کشمیر فیصل راٹھور نے کہا کہ
نومبر
تحقیقات مکمل کرنے کے بعد ہم ترک حملوں کا جواب دیں گے: عراق
?️ 17 جون 2022سچ خبریں: عراقی وزارت خارجہ نے آج جمعہ کو صوبہ نینوا میں
جون