نیتن یاہو کی کابینہ کا جولانی کے ساتھ سیکیورٹی معاہدے پر بات چیت کے لیے اہم اجلاس

نیتن یاہو

?️

سچ خبریں: اسرائیلی ٹی وی چینل 12 کے مطابق، وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے اتوار کے روز ایک "فیصلہ کن” اجلاس بلایا جس میں متعدد اعلیٰ وزرا نے شرکت کی تاکہ شام کے ساتھ مذاکرات کے معاملے کا جائزہ لیا جا سکے۔
رپورٹ کے مطابق، اسر اجلاس میں اسرائیل کے اندر دمشق کے ساتھ تعلقات کے مستقبل کے حوالے سے بڑھتے ہوئے سیاسی اور سیکیورٹی دباؤ کے تناظر میں دونوں فریقوں کے درمیان غیر براہ راست مذاکرات میں تازہ ترین پیشرفتوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس چینل نے اجلاس، ایجنڈے یا شرکت کرنے والے وزرا کے بارے میں کوئی دیگر تفصیلات فراہم نہیں کیں۔
دوسری جانب، ویب سائٹ ایکسیوس نے ایک اعلیٰ اسرائیلی عہدیدار اور مطلع ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ نیتین یاہو سے توقع کی جارہی ہے کہ وہ آج شام ایک اہم اجلاس بلائیں گے جس میں اعلیٰ وزرا اور سیکیورٹی اداروں کے سربراہان شرکت کریں گے۔ اس اجلاس کا مقصد شام کے ساتھ مذاکرات کے ذریعے ایک نئی بارڈر سیکیورٹی معاہدے پر پہنچنا ہوگا۔
اسرائیلی میڈیا ایجنسی نے اسرائیلی ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ امریکہ اسرائیل اور شام کے درمیان مذاکرات میں معاہدے تک پہنچنے کے لیے ابو محمد الجولانی کی انتظامیہ پر دباؤ ڈال رہا ہے۔
گزشتہ بدھ، چینل 12 نے بتایا تھا کہ جولانی انتظامیہ کے وزیر خارجہ اسعد الشیبانی کی لندن میں اسرائیلی وزیر برائے اسٹریٹجک امور رون ڈیمر اور امریکہ کے شام میں خصوصی ایلچی تھامس بریک کے ساتھ ملاقات ہوئی تھی۔
چینل نے بتایا کہ الشیبانی، ڈیمر اور بریک نے اس اجلاس میں اسرائیلی انتظامیہ کی طرف سے پیش کردہ ایک نئے سیکیورٹی معاہدے کے مسودے پر تبادلہ خیال کیا۔
گزشتہ ہفتے، ابو محمد الجولانی نے ایک ٹی وی انٹرویو میں اعلان کیا تھا کہ ایک سیکیورٹی معاہدے کے لیے مذاکرات جاری ہیں۔
ترک میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے یہ دعویٰ کرتے ہوئے کہ میں اسرائیل پر اعتماد نہیں کرتا، یہ بھی کہا کہ ہم امریکی ثالثی میں تل ابیب کے ساتھ معاہدے کی راہ پر ہیں۔ آنے والے دنوں میں معاہدے پر دستخط ہونے کا امکان ہے۔ یہ معاہدہ 1974 کے معاہدے کی طرح ہوگا۔
جولانی نے دعویٰ کیا کہ اسرائیلی انتظامیہ کے ساتھ معاہدہ کا مطلب تل ابیب کے ساتھ تعلقات کی معمول سازی یا شام کا ابراہیمی معاہدوں میں شامل ہونا ہرگز نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ شام کے دفاعی وزارت پر اسرائیلی حملہ جنگ کا اعلان ہے لیکن اس کے ساتھ ساتھ تل ابیب کے ساتھ سیکیورٹی معاہدے کے سوا کوئی چارہ نہیں ہے۔

مشہور خبریں۔

سیاہ فاموں کے ساتھ امریکی پولیس کا وحشیانہ سلوک

?️ 22 جولائی 2022سچ خبریں:امریکی پولیس کے ہاتھوں دو الگ الگ واقعات میں دو سیاہ

انگلینڈ کشیدگی کے ایک نئے دور میں

?️ 13 ستمبر 2024سچ خبریں: لندن میں روسی سفارت خانے نے آر آئی اے نووستی

کسی کو بھی این آر او نہیں دوں گا

?️ 23 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں)  تفصیلات کے مطابق آپ کا وزیر اعظم آپ

وسطی ایشیا میں روس اور چین کے ساتھ امریکہ کا مقابلہ؛ ٹرمپ کیا ڈھونڈ رہے ہیں؟

?️ 3 نومبر 2025سچ خبریں: ٹرمپ کی واشنگٹن میں وسطی ایشیا کے پانچ ممالک کے

مہنگائی کی وجہ سے کئی دفعہ مجھے راتوں کو نیند نہیں آتی: وزیراعظم

?️ 23 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں ) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ

مریم نواز کا افغان جارحیت کا دلیری سے جواب دینے پر پاک فوج کو خراج تحسین

?️ 12 اکتوبر 2025لاہور (سچ خبریں) وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے افغانستان کی جانب

وزیراعظم کا کرغزستان میں پاکستانی سفیر سے رابطہ، خصوصی طیارے سے متعلق انتظامات کرنے کی ہدایت

?️ 19 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے کرغزستان میں پاکستانی سفیر

48 فٹبال سٹارز کا اسرائیل کو عالمی مقابلوں سے باہر کرنے کا مطالبہ 

?️ 30 ستمبر 2025سچ خبریں: 48 کھلاڑیوں کے ایک گروپ، جن میں زیادہ تر پروفیشنل فٹ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے