سچ خبریں: تل ابیب میں ہزاروں افراد نے صیہونی وزیراعظم کے استعفے اور غزہ میں موجود اسرائیلی قیدیوں کی فوری رہائی کے معاہدے کا مطالبہ کیا۔
المیادین چینل کی رپورٹ کے مطابق ہفتے کی رات تل ابیب میں مقبوضہ علاقوں کے ہزاروں باشندوں نےصیہونی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کے استعفے اور غزہ میں اسرائیلی قیدیوں کی فوری رہائی کے معاہدے کا مطالبہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں: اسرائیلی وزیر جنگ کو قیدیوں کی تفصیلات جاننے کی اجازت نہیں
اس رپورٹ کے مطابق، ہفتے کی رات تل ابیب میں ہزاروں آباد کاروں نے ایک مظاہرہ کیا، جس میں غزہ میں صہیونی قیدیوں کی رہائی کے لیے فوری اقدام کا مطالبہ کیا گیا۔
اس سے قبل صیہونی حکومت کے 13 ٹی وی چینلز نے ایک سروے میں اعلان کیا تھا کہ 72 فیصد اسرائیلی چاہتے ہیں کہ نیتن یاہو مستعفی ہو جائیں۔
اس سروے کے مطابق 31% فوری استعفیٰ چاہتے تھے اور 41% جنگ کے خاتمے کے بعد استعفیٰ دینا چاہتے تھے۔
واضح رہے کہ صیہونی وزیراعظم ان دنوں غزہ کی جنگ میں پہلے سے اعلان کردہ اہداف کی تکمیل نہ ہونے کی وجہ سے شدید دباؤ کا شکار ہیں ۔
مزید پڑھیں: یحییٰ السنور پورے صیہونی ڈھانچے کے ساتھ کیا کیا؟؛ صیہونی سکیورٹی مطالعاتی مرکز کی زبانی
عبرانی زبان کے میڈیا نے پہلے بھی اعتراف کیا تھا کہ اسرائیل نے غزہ کے خلاف چھیڑی ہوئی جنگ کو 85 دن گزر چکے ہیں تاہم اب فوج سیاسی رہنماؤں (نیتن یاہو کی کابینہ) کی نااہلی کی وجہ سے ناراض اور الجھن کا شکار ہے۔