نیتن یاہو کا جولانی کے ساتھ مذاکرات کے لیے امریکی ثالثی کا مطالبہ 

 نیتن یاہو

?️

ایک امریکی ویب سائٹ نے انکشاف کیا ہے کہ بنیامین نیتن یاہو  نے اسرائیلی ریاست اور جولانی ریاست کے درمیان تعلقات کی معمول سازی کے لیے امریکی ثالثی کا مطالبہ کیا ہے۔
صہیونی ذرائع نے امریکی ویب پورٹل آکسیوس کو بتایا کہ اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو  نے امریکہ کے شام میں خصوصی ایلچی ٹام باراک کو بتایا ہے کہ وہ ابو محمد جولانی کی قیادت میں شام کی نئی حکومت کے ساتھ امریکی ثالثی میں مذاکرات کا آغاز کرنا چاہتے ہیں۔
ذرائع کے مطابق، نیتن یاہو  شام کے ساتھ ایک سیکیورٹی معاہدے پر پہنچنے کے خواہشمند ہیں تاکہ دونوں فریقوں کے درمیان جامع مفاہمت کی راہ ہموار ہو سکے۔ رپورٹ کے مطابق، نیتن یاہو  نے خطے میں ہونے والے کئی واقعات کو اپنے فائدے کے لیے استعمال کیا ہے، جن میں سعودی عرب میں ڈونلڈ ٹرمپ اور جولانی کے درمیان ملاقات اور واشنگٹن کا شام پر سے پابندیاں اٹھانے کا فیصلہ شامل ہیں۔
صہیونی اہلکار نے دعویٰ کیا کہ جولانی براہ راست انقرہ سے ہدایات نہیں لیتا اور اس نے واشنگٹن اور ریاض کے ساتھ مضبوط تعلقات استوار کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔ اسرائیلی ریاست اس رویے کو شام کی نئی حکومت کے ساتھ تعلقات کی معمول سازی کے لیے ایک ڈپلومیٹک موقع سمجھ رہی ہے۔
اس سے قبل، امریکی کانگریس کی رکن مارلین اسٹیٹسمین نے انکشاف کیا تھا کہ شام پر قابض دہشت گرد گروپ کے سربراہ ابو محمد جولانی نے اسرائیل کے ساتھ امن قائم کرنے اور گولان کی پہاڑیوں کے معاملے پر مذاکرات کی شرط پر اپنی آمادگی کا اظہار کیا ہے، بشرطیکہ شام کی وحدت محفوظ رہے۔
انہوں نے کہا کہ انہوں نے جولانی سے بات چیت کی ہے، جس میں اسرائیل کے ساتھ تنازعات کے سیاسی حل پر زور دیا گیا، بشمول مقبوضہ گولان پہاڑیوں کا معاملہ۔
یہ تمام تر صورتحال اس وقت سامنے آئی ہے جبکہ بشار الاسد کی حکومت کے خاتمے کے بعد سے اسرائیلی ریاست نے شام کے مختلف علاقوں پر سیکڑوں بار بمباری کی اور ملک کے جنوبی حصے کو وسیع پیمانے پر قبضے میں لے لیا، لیکن صہیونی ریاست کی ان جارحیتوں کا جولانی کی دہشت گرد حکومت کی جانب سے کوئی سخت ردعمل سامنے نہیں آیا۔

مشہور خبریں۔

پاکستانی فوج کے ترجمان: اسلام آباد ایران کی پرامن سفارت کاری

?️ 17 مئی 2025سچ خبریں:  خطے میں امن و استحکام کے لیے اسلامی جمہوریہ ایران

بھارتی خفیہ ایجنسی نے پاکستانی ماہی گیر کو گرفتار کرکے اپنے لیے کام کرنے پر مجبور کیا، عطا تارڑ

?️ 1 نومبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے

ایران اور انڈونیشیا کے درمیان تجارتی معاہدے پر امریکہ کا ردعمل

?️ 24 مئی 2023سچ خبریں:امریکی محکمہ خارجہ کے نئے ترجمان میتھیو ملر نے منگل کے

یمن میں ہر 10 منٹ میں ایک بچہ کی موت

?️ 26 مارچ 2023سچ خبریں:اقوام متحدہ کے بچوں کے فنڈ یونیسیف نے اعلان کیا ہے

زرمبادلہ کے ذخائر 8 سال کی کم ترین سطح پر پہنچ گئے

?️ 6 جنوری 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر

اڈیالہ کا قیدی بانی متحدہ پارٹ 2 بن چکا ہے۔ عظمی بخاری

?️ 9 دسمبر 2025لاہور (سچ خبریں) وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ اڈیالہ

2018  میں ٹرمپ نے نیٹو سےعلیحدگی کا ارادہ ظاہر کیوں کیا تھا ؟

?️ 7 اکتوبر 2025سچ خبریں: نیٹو کے سابق سیکرٹری جنرل جینس اسٹولٹنبرگ نے انکشاف کیا

غزہ شہدا کے تازہ ترین اعداد و شمار

?️ 16 مئی 2021سچ خبریں:تازہ ترین اعداد وشمار کے مطابق غزہ پر صیہونیوں کی جاریت

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے