?️
نیتن یاہو کا انجام غزہ میں آریل شارون جیسا ہو گا:عبدالباری عطوان
معروف فلسطینی تجزیہ نگار اور روزنامہ رأی الیوم کے مدیر اعلیٰ عبدالباری عطوان نے خبردار کیا ہے کہ اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نتانیاہو غزہ میں انہی تلخ حالات کا سامنا کرنے جا رہے ہیں جن کا سامنا برسوں قبل آریل شارون نے کیا تھا عطوان کا کہنا ہے کہ اسرائیل اور اس کی قیادت کے دن گنے جا چکے ہیں، اور موجودہ جنگ میں صہیونی ریاست کے تمام عزائم خاک میں مل چکے ہیں۔
عبدالباری عطوان نے اپنی تازہ تحریر میں کہا کہ نیتن یاہو اور ان کی حکومت نے پچھلے 650 دنوں میں غزہ پر ہر ممکنہ فوجی، اقتصادی اور نفسیاتی ہتھکنڈہ آزمایا حتیٰ کہ بھوک کو بطور ہتھیار استعمال کیا لیکن اس سب کے باوجود وہ اپنے کسی ہدف میں کامیاب نہیں ہو سکے اس ناکامی کی اصل وجہ فلسطینی مزاحمت اور عوامی استقامت ہے۔
انہوں نے واضح کیا کہ حماس کی عسکری شاخ القصام اور جہاد اسلامی کی سرایا القدس نے میدان جنگ میں جس انداز سے مقابلہ کیا ہے وہ صہیونی افواج کے لیے شدید نقصانات کا باعث بنا ہے۔ اسرائیل روزانہ اپنے فوجیوں کے مارے جانے اور زخمی ہونے کا اعتراف کر رہا ہے جب کہ اس کے ٹینک اور بکتر بند گاڑیاں مسلسل تباہ کی جا رہی ہیں۔
عطوان نے لکھا کہ نیتن یاہو جو کبھی دن میں کئی بار فتح کا دعویٰ کرتے تھے اب شکست اور مایوسی کے عالم میں ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ نیتن یاہو اور ان کے حامی، خاص طور پر امریکی صدر ٹرمپ عالمی سطح پر تنقید اور نفرت کا نشانہ بن چکے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیلیوں کا یہ گمان کہ حماس جلد ہتھیار ڈال دے گی محض ایک غلط فہمی ہے ایسی مزاحمت جو ملبے کے نیچے سے نکل کر لڑ رہی ہو وہ کبھی سفید جھنڈا نہیں اٹھاتی۔
عطوان کا کہنا ہے کہ اسرائیل اس وقت سات محاذوں پر بیک وقت جنگ میں مصروف ہے جن میں سے ہر ایک پر اسے شکست کا سامنا ہے خاص طور پر غزہ، مغربی کنارے، اور یمن کی جانب سے داغے جانے والے میزائل جنہوں نے ایلات اور بن گوریون ایئرپورٹ کو مفلوج کر دیا ہے انہوں نے دعویٰ کیا کہ اسرائیلی بندرگاہیں جیسے حیفا، اسدود اور عسقلان بھی جلد بند ہو جائیں گی۔
تجزیہ نگار نے کہا کہ یہ جنگ نہ صرف اسرائیل کے لیے مہلک ہے بلکہ پورے مشرق وسطیٰ کے مستقبل کو نئی شکل دے رہی ہے ایسی شکل جس میں اسرائیل کا کوئی مقام نہیں ہوگا۔ انہوں نے اسرائیل کے جعلی جمہوری چہرے کو بے نقاب شدہ اور اس کے خونخوار و دہشت گرد کردار کو آشکار قرار دیا۔
عبدالباری عطوان نے اپنے کالم کے اختتام پر بنیامین نیتن یاہو کو مشورہ دیا کہ وہ آریل شارون کے انجام سے سبق سیکھیں، جو 2005 میں غزہ سے ذلت آمیز انخلا کے بعد سیاسی منظرنامے سے غائب ہو گئے تھے۔ اگر نیتن یاہو اب بھی وقت پر پیچھے نہ ہٹے تو وہ بھی عبرت کا نشان بن کر رہ جائیں گے۔


مشہور خبریں۔
ایران کے ساتھ بات چیت اچھی ہو رہی ہے: ٹرمپ
?️ 13 اپریل 2025سچ خبریں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران اور امریکہ کے درمیان
اپریل
وزارت داخلہ نے عاشورا کے لئے خصوصی سیل قائم کر دیا
?️ 17 اگست 2021اسلام آباد(سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق وزیرداخلہ شیخ رشید کی زیرصدارت محرم
اگست
وزیر اعظم بھی سی پیک منصوبوں پر کام کی سست رفتاری کے معترف
?️ 30 ستمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے بھی سی پیک منصوبوں پر
ستمبر
جولانی نے کیا مغربی آلات کا استعمال
?️ 7 جنوری 2025سچ خبریں: فرانس کے وزیر خارجہ جین نول بارو اور جرمن وزیر
جنوری
ہم دھماکہ خیز مواد کو راستے سے ہٹانے کے لیےافغان بچوں کو استعمال کرتے تھے؛امریکی فوجی کا اعتراف
?️ 31 جنوری 2021سچ خبریں:افغانستان میں تعینات ایک امریکی فوجی نے انکشاف کیا ہے کہ
جنوری
غزہ جنگ نہ صرف اسرائیل کی ہے بلکہ امریکہ کی بھی ہے: نیتن یاہو
?️ 14 جنوری 2024سچ خبریں:صیہونی حکومت کے وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے اپنی تقریر
جنوری
صہیونی فوجیوں کا غزہ میں شہریوں کے خلاف دانستہ جرائم کا ہولناک اعتراف: تمام فلسطینیوں کو موت کی سزا!
?️ 13 نومبر 2025سچ خبریں: غزہ کے لوگوں کے خلاف دانستہ جرائم اور انہیں انسانی
نومبر
پاکستان میں CPEC کے لیے سخت حفاظتی اقدامات
?️ 8 نومبر 2022چین اور پاکستان نے اتفاق کیا ہے کہ سی پیک منصوبے کی
نومبر