?️
نیتن یاہو قیدیوں کےناموں کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کر رہے ہیں۔
اسرائیلی قیدی کی والدہ نے وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں اپنی تقریر کے دوران اسیران کے ناموں کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کر رہے ہیں۔
صہیونی میڈیا کے مطابق نیتن یاہو کی نیویارک میں ہونے والی تقریر سخت تنقید اور احتجاج کے ساتھ سامنے آئی۔ زیادہ تر شرکاء نے اجلاس کا ہال چھوڑ دیا، جبکہ تقریر کے آغاز اور اختتام پر ان پر شور مچایا گیا۔ اجلاس کے صدر کو بارہا حاضرین کو خاموش کرانے کی درخواست کرنی پڑی۔ یہ مخالفتیں ہال سے باہر بھی جاری رہے۔
ماتان نامی اسرائیلی قیدی کی والدہ عیناو صنگاوکر نے ردعمل دیتے ہوئے کہا مجھے سن کر صدمہ ہوا کہ وزیر اعظم نے میرے بیٹے کا نام اپنی تقریر میں استعمال کیا۔ جبکہ میرا بیٹا قید میں ہے، نیتن یاہو اس سے ایک تماشہ بنا رہے ہیں۔ وہی شخص ہے جس نے بمباری کے احکامات دیے اور اب دعویٰ کرتا ہے کہ اسیران کو نہیں بھولا۔
انہوں نے مزید کہا وہ یہ ذکر نہیں کرتے کہ اسیران پر بمباری کے فیصلے ان کی کابینہ میں شدت پسندوں کے دباؤ پر کیے گئے۔ نیتن یاہو اپنی کرسی بچانے کے لیے اسرائیلیوں کے خون کو انتہا پسند اتحادیوں کے ساتھ سودے میں لگا رہے ہیں۔
ادھر نیتن یاہو کے دورۂ امریکہ کے موقع پر اسرائیلی قیدیوں کے اہل خانہ بھی نیویارک پہنچ گئے اور وزیر اعظم کی رہائش گاہ کے باہر احتجاج کیا۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ جہاں بھی نیتن یاہو جائیں گے، وہاں احتجاج جاری رکھیں گے تاکہ ان کی آواز دنیا تک پہنچ سکے۔
Short Link
Copied


مشہور خبریں۔
یوکرین جانتا ہے کہ وہ روس کے ساتھ جنگ میں ہار گیا ہے: مدودف
?️ 9 فروری 2023سچ خبریں:روس کی قومی سلامتی کونسل کے ڈپٹی چیئرمین کا کہنا ہے
فروری
دہشت گرد ریاست اسرائیل کی جانب سے جنوبی لبنان پر بمباری، کسی قسم کے جانی نقصان کی خبر نہیں
?️ 6 اگست 2021بیروت (سچ خبریں) دہشت گرد ریاست اسرائیل کی جانب سے جنوبی لبنان
اگست
اسحاق ڈار کی ترک ہم منصب سے ملاقات، قطر پر اسرائیل کے بلاجواز حملوں کی مذمت
?️ 15 ستمبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے
ستمبر
صیہونی وزارت خزانہ کا جنگی ذخائر کے لیے اضافی فنڈز دینے سے انکار
?️ 29 جون 2025 سچ خبریں:صیہونی وزارت خزانہ نے 60 ارب شیکل اضافی بجٹ کے
جون
ٹرمپ کی بائیڈن کو مناظرے کی دعوت
?️ 7 مارچ 2024سچ خبریں: ڈونلڈ ٹرمپ نے جو بائیڈن کو امریکہ اور امریکی عوام
مارچ
آرمینیوں نے جمہوریہ آذربائیجان سے اپنے فوجیوں کی لاشیں وصول کیں
?️ 18 ستمبر 2022سچ خبریں: آرمینیا کی وزارت دفاع نے آج اتوارکو اعلان کیا
ستمبر
دنیا میں امریکہ کی یک جہتی کا اختتام
?️ 27 فروری 2022سچ خبریں: فلسطین کی اسلامی مقاومتی تحریک حماس کے سیاسی بیورو کے
فروری
پاکستان میں استحکام کی واپسی کا واحد راستہ الیکشن ہے:عمران خان
?️ 14 مئی 2023سچ خبریں:پاکستان کے سابق وزیر اعظم نے نظربندی سے رہائی کے بعد
مئی