?️
نیتن یاہو اقتدار کی خاطر غزہ کی جنگ ہزار دن تک بھی جاری رہ سکتے ہیں
اسرائیل میں نیتن یاهو کابینہ کے خلاف احتجاج کی نئی لہر اٹھ کھڑی ہوئی ہے، جبکہ غزہ میں قید اسرائیلی قیدیوں کے اہل خانہ نے خبردار کیا ہے کہ وزیرِاعظم بنیامین نتانیاهو دباؤ سے نکلنے کے لیے قیدیوں کی جانوں کی پرواہ کیے بغیر جنگ کو طول دے رہا ہے۔
رپورٹ کے مطابق، قیدیوں کے اہل خانہ مسلسل احتجاج اور دھرنے دے رہے ہیں اور ایک جامع معاہدے کے ذریعے جنگ کے خاتمے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ کابینہ اپنے ذاتی مفادات کے لیے جنگ جاری رکھے ہوئے ہے، بغیر کسی واضح مقصد یا حکمتِ عملی کے۔
اسرائیل کے ایک سرگرم رکن اور قیدیوں کے خاندان سے تعلق رکھنے والے لیشایا میرا لاوی نے ایک بیان میں کہا یہ اب سات سو دن کی جنگ ہے اور صورتحال خطرناک ہے۔ ہمارے پاس ایسے شواہد ہیں کہ نتانیاهو کی کابینہ غزہ میں ایک نئی کارروائی کے ذریعے قیدیوں کو جان بوجھ کر مارنے کی تیاری کر رہی ہے۔ یہ صرف خدشہ نہیں، بلکہ حقیقی انتباہ ہے جو اعلیٰ ذرائع سے ملا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ نتانیاهو حکومت قیدیوں کے خاندانوں کو مسلسل نظرانداز کر رہی ہے۔ شروع میں وعدے کیے گئے کہ جنگ طویل نہیں ہوگی، لیکن آج سات سو دن گزرنے کے باوجود کوئی پیش رفت نہیں ہوئی۔اب ہم حکومت کے لیے ایک رکاوٹ بن گئے ہیں، ایک شور جو یا تو نظرانداز کیا جاتا ہے یا ہمیں دشمن کے حامی قرار دے دیا جاتا ہے۔
میرا لاوی نے زور دیا کہ کابینہ کے لیے اب اعدادوشمار بے معنی ہیں:چاہے 900 افراد مارے جائیں،48 قیدی باقی رہیں،یا جنگ 700 دن سے بڑھ کر 1000 دن تک پہنچ جائے۔
ان کے مطابق، حکومت ان المیوں کو صرف اعداد میں بدل دیتی ہے تاکہ انہیں اخباری سرخیوں میں سمولیا جا سکے، جبکہ شہریوں اور فوجیوں کی زندگیاں اس کے لیے کوئی اہمیت نہیں رکھتیں۔ اگر ضرورت پڑی تو یہ جنگ ہزار دن تک بھی چلائی جا سکتی ہے۔
Short Link
Copied
مشہور خبریں۔
صہیونی دشمن نے امریکہ کے ساتھ مل کر جنایتِ قرن انجام دی ہے: سید عبدالملک بدرالدین الحوثی
?️ 5 ستمبر 2025صہیونی دشمن نے امریکہ کے ساتھ مل کر جنایتِ قرن انجام دی
ستمبر
دمشق اور تل ابیب کے نمائندوں کی یورپ میں خفیہ ملاقات
?️ 7 مئی 2025 سچ خبریں:صیہونی اخبار کے مطابق، شامی اور اسرائیلی شخصیات کے درمیان
مئی
وزیراعظم نے ماحولیاتی اور زرعی ایمرجنسی لگادی، ملک مخالف پروپیگنڈے کے خاتمے کا عزم
?️ 10 ستمبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے ملک میں ماحولیاتی اور
ستمبر
توہین عدالت کیس،عمران خان کی معافی کا فیصلہ ان کے وکلاء کریں گے
?️ 5 ستمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) پی ٹی آئی کے مرکزی جنرل سیکریٹری اور
ستمبر
مقبوضہ فلسطین کے شہر مودیعین کے ایک شاپنگ سینٹر میں آتشزدگی
?️ 20 دسمبر 2022سچ خبریں:صہیونی میڈیا نے مقبوضہ فلسطین کے شہر مودیعین میں تفریحی اور
دسمبر
غزہ جنگ میں شام کی شرکت کے فوائد اور خطرات
?️ 27 دسمبر 2023سچ خبریں:7 اکتوبر کو الاقصیٰ طوفانی آپریشن کے آغاز کے بعد اور
دسمبر
آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کے 2 حلقوں میں پی ٹی آئی نے میدان مار لیا
?️ 11 اکتوبر 2021میرپور(سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کے
اکتوبر
چین کا امریکہ کے خلاف تجارتی محاذ آرائی کا مطالبہ
?️ 26 اپریل 2025سچ خبریں: چین کے اعلیٰ رہنماؤں نے صدر شی جن پنگ کی
اپریل