🗓️
سچ خبریں:سی این این نے واشنگٹن کے ایک دفاعی عہدہ دار کے حوالے سے بتایا کہ یوکرائن کے ارد گرد روسی ٹیکٹیکل بٹالین بڑھ گئی ہیں جبکہ نصف روسی فوج حملے کرنے کے لیے تیار ہے۔
سی این این کی رپورٹ کے مطابق ایک امریکی دفاعی عہدہ دار نے دعویٰ کیا کہ یوکرائن کے ارد گرد نصف روسی افواج حملے کی پوزیشن میں ہیں، ان کے مطابق روسی افواج کی ٹیکٹیکل بٹالینز کی تعداد تقریباً 120 سے 125 تک بڑھ گئی ہے،یادرہے کہ ایک ٹیکٹیکل بٹالین عموماً ایک ہزار فوجیوں پر مشتمل ہوتی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ روسی فوج نے سرحد کی جانب پیش قدمی جاری رکھی ہے اور گزشتہ 48 گھنٹوں میں جارحانہ پوزیشن میں موجود فوجیوں کی تعداد 40 سے 50 فیصد تک پہنچ گئی ہے، اہلکار کے مطابق اسی دوران یوکرائن پر ڈونباس میں نسل کشی، جھوٹے فلیگ آپریشنز وغیرہ کے الزامات کے ساتھ روس کی عدم استحکام کی مہم شروع ہو گئی ہے۔
اسی سلسلے میں امریکی صدر جوبائیڈن نے روس کے خلاف اپنے سابقہ الزامات کو دہرایا، اس بار یہ دعویٰ کیا کہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے یوکرائن پر حملہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، بائیڈن نے انٹیلی جنس تخمینوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہاکہ مجھے یقین ہو گیا ہے کہ اس نے (پیوٹن) حملہ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے اور ہمارے پاس اس پر یقین کرنے کی وجوہات ہیں۔
مشہور خبریں۔
(ن) لیگ کا انتخابی اصلاحات میں کوئی دلچسپی نہیں: فواد چوہدری
🗓️ 2 مئی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا کہنا
مئی
امریکہ میں 6 سالہ افغان بچے کی درد ناک موت
🗓️ 24 جون 2023سچ خبریں:سی بی سی نیوز نے امریکی حکام کے حوالے سے رپورٹ
جون
ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز جنوبی افریقا کی آدھی ٹیم 114 رنز پر پویلین بیک
🗓️ 6 فروری 2021راولپنڈی {سچ خبریں} راولپنڈی میں کھیلے جارہے دوسرے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں
فروری
قطر کے سابق وزیر اعظم کا صیہونی فوجی مہم جوئی کے بارے میں سخت انتباہ
🗓️ 17 جنوری 2023سچ خبریں:قطر کے سابق وزیر اعظم نے امریکہ کی حمایت سے صیہونی
جنوری
کراچی کے لیے بجلی سستی کر دی گئی
🗓️ 9 ستمبر 2022کراچی (سچ خبریں) نیپرا نے کراچی کے صارفین کے لیے جولائی کے
ستمبر
فیض آباد دھرنا کمیشن کو شہباز شریف کا دیا گیا بیان سامنے آگیا
🗓️ 19 اپریل 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) فیض آباد دھرنا کمیشن کواس وقت کے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز
اپریل
صدر مملکت کا بھارت کے منفی پروپیگنڈے کا مقابلہ کرنے کیلئے ’سائبر طاقت‘ میں اضافے پر زور
🗓️ 28 فروری 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے نوجوانوں پر پیشے
فروری
سعودی اتحاد دو ہزار سے زائد قیدیوں کے تبادلے میں رکاوٹیں ڈال رہا ہے:یمن
🗓️ 18 ستمبر 2022سچ خبریں:یمنی قیدیوں کی نگراں قومی کمیٹی کے سربراہ نے اعلان کیا
ستمبر