نتن یاہو کے متضاد بیانات نے اسرائیل میں نیا تنازع کھڑا کر دیا

نتن یاہو

?️

نتن یاہو کے متضاد بیانات نے اسرائیل میں نیا تنازع کھڑا کر دیا
اسرائیلی وزیرِاعظم بنیامین نتن یاہو کی جانب سے غزہ میں قید اسرائیلی قیدیوں کی تعداد سے متعلق ایک مرتبہ پھر متضاد اعداد و شمار پیش کیے جانے پر اسرائیل کے اندر شدید ردِعمل سامنے آیا ہے۔
اسرائیلی روزنامہ معاریو کے مطابق، نتن یاہو نے عملیات طوفان الاقصیٰ کی دوسری برسی کے موقع پر امریکی قدامت پسند صحافی بن شاپیرو کو دیے گئے ایک انٹرویو میں قیدیوں کی تعداد کے بارے میں غلط معلومات دیں، جس سے عوامی ناراضی مزید بڑھ گئی۔
نتن یاہو نے گفتگو کے آغاز میں اس آپریشن کو اسرائیل کی تاریخ کا سب سے دردناک اور خوفناک واقعہ قرار دیا اور تسلیم کیا کہ حماس ابھی تک شکست نہیں کھا سکی۔ انہوں نے کہا کہ ہم اپنی پوری قوت استعمال کریں گے تاکہ حماس کو شکست دے سکیں اور اپنے قیدیوں کو واپس لائیں۔
تاہم، جب ان سے قیدیوں کی درست تعداد پوچھی گئی تو وہ واضح جواب نہ دے سکے اور کئی بار اعداد و شمار میں غلطی کر بیٹھے۔ معاریو نے اس رویے کو "آج کا سب سے چونکا دینے والا لمحہ قرار دیا۔
نتن یاہو نے دعویٰ کیا کہ اسرائیل نے ۴۰ قیدیوں کو رہا کر کے اپنی طاقت اور عزم کا مظاہرہ کیا، جن میں سے ۲۰ زندہ تھے، حالانکہ اصل تعداد ۴۸ قیدیوں کی بتائی گئی ہے۔
اس سے قبل  امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی اسرائیلی حکام کے برعکس مختلف اعداد و شمار بیان کیے تھے۔ انہوں نے کہا تھا کہ تقریباً ۳۲ یا شاید ۳۸ قیدی مارے جا چکے ہیں، بلکہ ممکن ہے کہ یہ تعداد ۴۰ کے قریب ہو۔ ان کے بیانات سے بھی اسرائیلی عوام اور قیدیوں کے اہلِ خانہ میں غصے کی لہر دوڑ گئی، جس کے نتیجے میں قدس اور تل ابیب میں حکومت مخالف مظاہروں کی کال دی گئی۔
معاریو کے مطابق، اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ غزہ میں اس وقت ۴۸ اسرائیلی قیدی موجود ہیں، جن میں سے تقریباً ۲۰ زندہ ہیں۔ اگر ٹرمپ کے اندازے درست مانے جائیں تو زندہ قیدیوں کی تعداد صرف ۱۰ رہ جاتی ہے۔
اسی دوران، اسرائیلی خفیہ ادارے موساد کے ایک سابق اہلکار نے ایک ٹی وی انٹرویو میں کہا کہ اسرائیلی حکومت کے لیے اندرونی سیاسی مفادات قیدیوں سے زیادہ اہمیت رکھتے ہیں۔ انہوں نے اعتراف کیا کہ حماس کو فوجی لحاظ سے شکست دینا ممکن نہیں اور تجویز دی کہ موجودہ مذاکرات میں اسرائیل کو حماس کو سیاسی طور پر شکست دینے پر توجہ دینی چاہیے، نہ کہ صرف قیدیوں کی رہائی پر۔

مشہور خبریں۔

آصف زرداری ایک اور کرپشن ریفرنس میں طلب

?️ 3 نومبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) احتساب عدالت اسلام آباد نے سابق صدر آصف علی

امریکہ کی جانب سے مزاحمتی محاذ کی ویب سائٹس کو بلاک کرنے کا معاملہ، عراقی تجزیہ کار نے شدید رد عمل کا اظہار کردیا

?️ 23 جون 2021بغداد (سچ خبریں)   امریکہ نے بین الاقومی قوانین کی خلاف ورزی کرتے

غزہ جنگ کا مغربی کنارے پر کیا اثر پڑے گا؟ صیہونی وزیر جنگ کی زبانی

?️ 12 دسمبر 2023سچ خبریں: صیہونی وزیر جنگ یواف گیلنٹ نے پیر کو ایک تقریر

سوئٹزرلینڈ میں برقع پہننے پر پابندی عائد

?️ 2 جنوری 2025سچ خبریں:سوئٹزرلینڈ کی حکومت نے برقع سمیت چہرہ ڈھانپنے والے لباس پر

انگریز استعماری منصوبے کی آخری سانسیں

?️ 3 جولائی 2024سچ خبریں: غزہ میں صیہونی حکومت کے شدید حملوں اور انسانی امداد کو

 بجلی نہ ہونے کی وجہ سے فلسطینی قومی ٹیم کا والی بال کھلاڑی شہید

?️ 14 نومبر 2023سچ خبریں:ابراہیم قصیعہ شمالی غزہ کے جبالیہ کیمپ پر صیہونی حکومت کی

ایران کی چوتھے دور کی بات چیت سے قبل E3 ممالک سے ملاقات کی تجویز ؛ صہیونی میڈیا کا دعویٰ

?️ 29 اپریل 2025 سچ خبریں:صہیونی ویب سائٹ وای‌نٹ‌نیوز نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران

چین  نے مصنوعی چاند بنانے پر کام شروع کر دیا

?️ 16 جنوری 2022بیجنگ(سچ خبریں) چین نے مصنوعی چاند بنانے پر کام شروع کر دیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے