🗓️
سچ خبریں:نائجیریا کے شمال مشرقی علاقہ میں داعشی دہشتگردوں کے حملے میں دس افراد ہلاک ہوگئے۔
اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق شمال مشرقی نائجیریا کی ریاست بورنو میں مسلح افراد نے حملہ کر کے 10 افراد کو ہلاک کر دیا، ہلاک ہونے والے مرد اور عورتیں باما کے قریب گونی کورمی گاؤں میں جلی ہوئی کاروں سے کچرا اٹھا رہے تھے، مقامی ملیشیا کے لیڈروں میں سے ایک باباکورا کولو نے بتایا کہ حملے میں ہلاک ہونے والے 10 افراد کار کا ملبہ اکٹھا کرتے ہوئے دہشت گردوں سے ٹکرا گئے تھے اور دہشت گردوں نے انہیں گولی مار کر ہلاک کر دیا تھا۔
یاد رہے کہ دہشت گرد گروہوں نے حال ہی میں نائجیریا کی فوج کے لیے جاسوسی کے الزام میں بڑی تعداد میں اس ملک کے شہریوں کو ہلاک کیا ہے،قابل ذکر ہے کہ مغربی افریقہ میں دہشت گرد گروپ داعش جس نے 2016 میں اس علاقہ میں سرگرم دہشتگرد تنظیم بوکو حرام سے علیحدگی اختیار کی تھی، اس وقت شمال مشرقی نائیجیریا میں ایک بڑا خطرہ بن چکی ہے، در ایں اثنا اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ 2009 سے اب تک دہشت گرد گروہوں کے پرتشدد حملوں میں 40 ہزار سے زائد افراد مارے جا چکے ہیں اور تقریباً 20 لاکھ بے گھر ہو چکے ہیں۔
مشہور خبریں۔
دنیا میں اناج کی قلت کا ذمہ دار روس ہے: یورپی یونین
🗓️ 6 جون 2022سچ خبریں: یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ جوزف بوریل نے
جون
کوشش کر رہے ہیں کہ لاک ڈاون نہ لگے
🗓️ 27 اپریل 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ
اپریل
تیرہ سالہ فلسطینی بچے کو بجلی کے کرنٹ؛صیہونی فوج کی درندگی
🗓️ 30 جنوری 2021سچ خبریں:بیت المقدس میں اسرائیلی پولیس نے 13 سالہ فلسطینی بچے کو
جنوری
اسرائیل کے دماغ میں کیا چل رہا ہے ؟
🗓️ 12 اکتوبر 2023سچ خبریں:جب کہ فلسطینی مزاحمت کے جنگجو صیہونی حکومت کے خلاف عظیم
اکتوبر
کراچی: 4 روزہ عالمی دفاعی نمائش آئیڈیاز 2024 کا آغاز
🗓️ 19 نومبر 2024 کراچی: (سچ خبریں) سندھ کے دارالحکومت کراچی میں 4 روزہ عالمی
نومبر
آئین و قانون کے تحت تمام امیدواروں کے ساتھ یکساں سلوک کیا جائے گا، چیف الیکشن کمشنر پنجاب
🗓️ 20 دسمبر 2023لاہور: (سچ خبریں) الیکشن کمشنر پنجاب سعید گل نے کہا ہے کہ
دسمبر
اسرائیل کے خلاف ایرانی حملے کے بارے میں حماس کا ردعمل
🗓️ 14 اپریل 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کے خلاف ایران کے تعزیری اور مشترکہ آپریشن
اپریل
امریکہ میں یہودی اداروں کی نیتن یاہو کے خلاف مظاہروں کی تیاری
🗓️ 21 جولائی 2024سچ خبریں: عبرانی زبان کے اخبار Haaretz نے اطلاع دی ہے کہ
جولائی