نئی امریکی پابندیوں پر روس کا رد عمل

امریکی

🗓️

سچ خبریں:واشنگٹن میں روسی سفارتخانے نے نئی امریکی پابندیوں کے جواب میں ایک بیان میں کہا ہے کہ یہ اقدام روسی کمپنیوں کو محدود کرنے کی دانستہ کوشش ہے۔
اسپوٹنک نیوزایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امریکہ میں روسی سفارت خانے نے کہا ہے کہ روسی کمپنیوں کے خلاف واشنگٹن کی حالیہ پابندیاں جنیوا اجلاس (اجلاس کے دوران پوتن اور بائیڈن) میں ہونے والے مذاکرات جن میں دوطرفہ تعلقات کو معمول پر لانے کا مطالبہ کیا گیا تھا، کےخلاف ہیں۔

،امریکہ میں روسی سفارت خانے نے ایک بیان میں کہا ہے کہ روسی کمپنیوں کی جدید ترین ٹیکنالوجی تک رسائی کو محدود کرنے کے لئے واشنگٹن کی دانستہ کوششوں کے تحت اٹھایا جانے والا یہ اقدام بنیادی طور پر امریکی حکام کے بیانات سے متصادم ہے ، جن میں جنیوا مذاکرات سمیت ، متعدد جگہوں پر باہمی تعلقات کو مکمل طور پر معمول پر لانے پر زور دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ امریکی حکومت نے 34 کمپنیوں کو بلیک لسٹ کیا ہے، اس فہرست میں 10 سے زیادہ چینی کمپنیاں بھی شامل ہیں جو انسانی حقوق کے بہانے سے اس فہرست میں شامل کی گئی ہیں،فوجی استعمال کے لیے الیکٹرانک سامان فراہم کرنے کے بہانے چھ روسی کمپنیوں کے نام بھی اس فہرست میں شامل ہیں۔

روسی سفارت خانے نے مزید کہا کہ امریکی فریق نے روسی کمپنیوں کے ذریعہ کن قوانین کی خلاف ورزی کی ہے اس کے بارے میں کوئی تفصیلات فراہم نہیں کی ہی، یادرہے کہ اس سے قبل امریکی محکمہ تجارت نے ایک بیان میں کہا تھا کہ مختلف ممالک ان کمپنیوں کے افراد متعدد ممالک جیسے چین ، ایران ، روس اور متعدد دوسرے ممالک میں قائم کمپنیاں ہیں۔

امریکی محکمہ تجارت کے مطابق اقتصادی تعاون کی بلیک لسٹ میں شامل ہونے والے 34 افراد اور اداروں میں آٹھ افراد اور اداروں کو ایران میں امریکی اشیاء کی برآمد کو آسان بنانے کی وجہ سے اس فہرست میں شامل کیا گیاجبکہ فوجی پروگراموں میں تعاون کے لئے اس فہرست میں روسی چھ دیگر کمپنیوں کو شامل کیا گیا۔

 

مشہور خبریں۔

پاکستان افغانستان میں امن چاہتا ہے اور کوئی ایجنڈا نہیں ہے:شیخ رشید

🗓️ 16 اگست 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق ایک ٹی وی انٹرویو میں

حلب میں آشوب کا مقصد کیا ہے؟

🗓️ 1 دسمبر 2024سچ خبریں:صیہونی حکومت صرف محورِ مزاحمت کے خلاف اپنی قوت مدافعت کو

صیہونی ریاست پر غزہ کے خلاف جنگ کے تباہ کن اثرات

🗓️ 15 جنوری 2025سچ خبریں:غزہ کے خلاف مسلسل جنگی کارروائیوں کے نتیجے میں اسرائیل کو

روس یوکرین جنگ کی تازہ ترین صورتحال

🗓️ 12 اگست 2023سچ خبریں: روس کی وزارت دفاع نے جزیرہ نما کریمیا پر یوکرینی

صیہونیوں کا سید عباس موسوی کو شہید کرنے پر اظہار افسوس

🗓️ 9 جنوری 2023سچ خبریں:لبنانی اخبار الشراع نے ایک اسرائیلی جنرل کے حوالے سے خبر

دشمن کی کسی بھی حماقت کا دندان شکن جواب دینے کے لیے تیار ہیں:ایرانی فوج کے سربراہ

🗓️ 16 مارچ 2022سچ خبریں:ایرانی فوج کے سربراہ میجر جنرل موسوی نے کہا کہ اگر

خواہش ہے اچکزئی کو ووٹ دوں لیکن پارٹی کا فیصلہ واجب ہے ایسا نہ کروں: فضل الرحمان

🗓️ 3 مارچ 2024کراچی: (سچ خبریں) جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے