?️
سچ خبریں:انگلستان کی وزیر اعظم نے اس ملک کی پارلیمنٹ کے یہودی نمائندوں کے اجتماع میں کھل کر کہا کہ جیسا کہ آپ جانتے ہیں کہ میں صیہونی ہوں اور اسرائیل کی بھرپور حمایت کرتی ہوں نیز میں جانتی ہوں کہ ہمارے درمیان دو طرفہ تعلقات کو مضبوط کرنے کے امکانات موجود ہیں۔
اسپوٹنک نیوز ایجنسی کی ویب سائٹ کے مطابق برطانوی وزیر اعظم لز ٹرس نے اس ملک کے یہودی پارلیمنٹ ممبروں کے ساتھ ہونے والے اجلاس میں کہا کہ جیسا کہ آپ جانتے ہیں کہ میں صیہونی ہوں اور صیہونی حکومت کی زبردست حامی ہوں اور میں جانتی ہوں کہ ہمارے پاس دو طرفہ تعلقات کو بہتر کرنے کے امکانات ہیں۔
انہوں نے اس بات پر بھی تاکید کی کہ مجھے بہت خوشی ہے کہ میں پہلی بار وزیر اعظم کے طور پر کنزرویٹو پارٹی میں فرینڈز آف اسرائیل کی سرگرمیوں میں حصہ لے رہی ہوں، یاد رہے کہ قبل ازیں برطانوی وزیر اعظم لز ٹرس نے نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر اسرائیلی وزیراعظم یائر لاپڈ کو بتایا کہ وہ برطانوی سفارت خانے کو تل ابیب سے یروشلم منتقل کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں۔
واضح رہے کہ فلسطینی تجزیہ نگاروں نے برطانیہ کے اس ممکنہ اقدام کے بارے میں خبردار کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا ہے کہ اگر اس طرح کے فیصلے پر عمل درآمد کیا گیا تو برطانیہ کے تئیں فلسطینیوں کی نفرت پہلے سے زیادہ بڑھ جائے گی، خاص طور پر یہ کہ برطانیہ نے 1917ء میں بالفور معاہدہ جاری کر کے فلسطینیوں کی نفرت میں اضافہ کیا تھا۔


مشہور خبریں۔
حکومت نے عثمان مرزا کیس کی پیروی خود کرنے کا فیصلہ کر لیا
?️ 12 جنوری 2022اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی حکومت نے عثمان مرزا کیس کی پیروی خود
جنوری
اداروں کے خلاف اکسانے کا کیس: شہباز گل پر فردِ جرم پھر مؤخر
?️ 1 اپریل 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شہباز
اپریل
وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں لاپتا شاعر احمد فرہاد کی گرفتاری ظاہر کردی
?️ 29 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں سماعت
مئی
صہیونیوں کے رمضان المبارک پروگرام پر حملہ سے 19 فلسطینی زخمی
?️ 4 اپریل 2022سچ خبریں: فلسطینی ذرائع ابلاغ نے پیر کی صبح باب العمود اور
اپریل
سابق رکن قومی اسمبلی جمشید دستی کا تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان
?️ 23 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) سابق رکن قومی اسمبلی اور پاکستان عوامی راج پارٹی
مارچ
ہم سعودی عرب کے بغیر بھی آگے بڑھیں گے:صیہونی وزیر
?️ 28 اکتوبر 2025سچ خبریں:صیہونی وزیر خزانہ بتسلئیل اسموتریچ نے سعودی عرب کے خلاف ایک
اکتوبر
سینیٹ اجلاس میں بھی پیکا ترمیمی بل 2025 پیش، صحافیوں کا احتجاجاً واک آؤٹ
?️ 24 جنوری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) قومی اسمبلی سے منظوری کے بعد سینیٹ اجلاس
جنوری
شاید سب کچھ قابو سے باہر ہوجائے؛ بائیڈن کا روس کو انتباہ
?️ 12 فروری 2022سچ خبریں:بائیڈن نے روس اور یوکرائن کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی سے
فروری