میں امریکی تاریخ کا سب سے بڑا بے گناہ آدمی ہوں!:ٹرمپ

تاریخ

?️

سچ خبریں:ریاستہائے متحدہ کے سابق صدر نے 2024 کے صدارتی انتخابی مہم کے لیے اپنی پہلی بڑی ریلی میں خود کو ریاستہائے متحدہ کی تاریخ کا سب سے بڑا بے گناہ آدمی کہا!

نیویارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق امریکہ کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹیکساس میں 2024 کے صدارتی انتخابی مہم کے پہلے بڑے اجتماع کے دوران ایک عجیب و غریب دعویٰ کیا کہ میں امریکہ کی تاریخ کا سب سے بڑا بے گناہ آدمی ہوں!

یاد رہے کہ 2020 کے امریکی انتخابات میں دھوکہ دہی کے بارے میں اپنے معمول کے دعوؤں کو دہراتے ہوئے کہ ان کے ووٹ چوری ہوئے، ٹرمپ نے اپنے موجودہ فوجداری کیس کے بارے میں بھی بات کی۔

واضح رہے کہ فحش فلموں کے ایک اداکار کو زبان بند رکھنے کے لیے پیسے دینے کے الزام میں اس ہفتے ٹرمپ کو گرفتار کیا جا سکتا ہے، تاہم اس بڑے اجتماع میں، انہوں نے ان تمام الزامات کو مضحکہ خیز قرار دیتے ہوئے دعوی کیا کہ استغاثہ کے پاس ان کے خلاف کوئی ثبوت نہیں ہے۔

انہوں نے خود کو امریکی تاریخ کا سب سے زیادہ بے قصور آدمی قرار دیا اور کہا کہ نیویارک کے پراسیکیوٹر واشنگٹن ڈی سی میں قائم محکمہ انصاف کے تعاون اور رہنمائی میں مجھ سے ایسی چیز کی تفتیش کر رہے ہیں جو نہ تو کوئی جرم ہے نہ غلطی اور نہ ہی رشتہ۔

انہوں نے مزید کہا کہ طاقت کے بے جا استعمال کا جس کا ہم اس وقت حکومت کے تمام سطحوں پر مشاہدہ کر رہے ہیں، امریکی تاریخ کی کتاب میں انتہائی شرمناک، بدعنوان اور شیطانی ابواب کے طور پر درج کیا جائے گا۔

ٹرمپ نے مزید کہا کہ بائیڈن حکومت کے ذریعہ ہمارے محکمہ انصاف کو بطور ہتھیار استعمال کرنا براہ راست اسٹالن کے دور حکومت میں روس کے خوفناک شو سے ملتا ہے،یہ دائرہ اختیار کی صریح خلاف ورزی ہے۔

ٹرمپ نے کہا کہ یہ لوگ پاگلوں سے کم نہیں ہیں لیکن ان کے پاس کچھ (ثبوت) نہیں ہے، انہوں نے مزید کہا کہ شایدان کا یہ عمل مجھے ہمارے ملک کی تاریخ کا سب سے بڑا بے گناہ آدمی بنا دے گا،میرے دوست ایسا کہتے ہیں۔

مشہور خبریں۔

یوکرین نے شام کے ساتھ تعلقات منقطع کئے

?️ 30 جون 2022سچ خبریں:   یوکرین کی حکومت نے جمعرات کی صبح اعلان کیا کہ

افغانستان کے پڑوسیوں کو ڈرانے کے لئے سی آئی اے کا داعشی ہتکنڈہ

?️ 20 جون 2023سچ خبریں:امریکی ادارے SIGAR کی اس رپورٹ کے بعد کہ کابل حکومت

داعش کا حالیہ دہشتگردی کا اعتراف

?️ 12 اگست 2023سچ خبریں: داعش دہشت گرد گروہ نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے

قانون میں تبدیلی کے بارے میں وزیر خارجہ کا اہم بیان سامنے آگیا

?️ 1 نومبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ

اگر پاکستان کو بچانا ہے تو کیا کرنا ہوگا؟ عمران خان کی زبانی

?️ 10 جولائی 2024سچ خبریں: پی ٹی آئی کے بانی عمران خان کا کہنا ہے

فلسطین میں الجزیرہ کی نشریات پر پابندی؛مزاحمتی تحریک کا ردعمل

?️ 2 جنوری 2025سچ خبریں:فلسطینی اتھارٹی نے بدھ کی شب قطر کے الجزیرہ چینل کی

پیرس کی سڑکوں پر کیا ہو رہا ہے؟

?️ 9 جولائی 2023سچ خبریں: سکیورٹی اداروں کی طرف سے اعلان کردہ پابندیوں کے باوجود

مغربی پابندیاں روس کو ایران کے ساتھ تعاون کرنے سے نہیں روک سکیں گی: روس

?️ 31 اگست 2022سچ خبریں:    روس کی وزارت خارجہ نے تہران کے وقت کے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے