🗓️
سچ خبریں:چینی صدر شی جن پنگ کا کہنا ہے کہ ان کے دورہ روس کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان دوستی اور امن کو مضبوط بنانا ہے۔
اسپوٹنک نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق چینی صدر شی جن پنگ نے آر آئی اے نووستی اور روسکایا گازیٹا اخبار کو بھیجے گئے ایک کالم میں کہا کہ ان کے دورہ روس کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان امن اور دوستی کو مضبوط بنانا ہو گا، انہوں نے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے کے نئے منصوبوں پر کام کرنے پر بھی آمادگی ظاہر کی۔
واضح رہے کہ شی روسی صدر کی دعوت پر 20 سے 22 مارچ تک ماسکو کا دورہ کریں گے،کریملن کے مطابق دونوں ممالک کے رہنما جامع دوطرفہ شراکت داری کو مزید فروغ دینے، روس اور چین کے درمیان اسٹریٹجک تعامل اور یوکرین کے تنازع پر بات چیت کریں گے۔
چینی رہنما نے کہا کہ روس کے دورے پر جانے کا میرا مقصد دوستی، تعاون اور امن کو مضبوط بنانا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ دونوں ممالک کے تعلقات نے اپنی پوری تاریخ میں مشکل راستہ طے کیا ہے اسی لیے روس اور چین کی دوستی کو برقرار رکھا جانا چاہیے۔
چین کے صدر نے کہا کہ روس اور چین کے تعلقات 70 سال سے زیادہ عرصے سے انتہائی ہنگامہ خیز اور اتار چڑھاؤ کے راستے پر چل رہے ہیں، پیچھے مڑ کر دیکھا جائے تو ہمیں گہرائی سے احساس ہوتا ہے کہ روس اور چین تعلقات کی موجودہ سطح تک پہنچنا مشکل تھا،ہمیں چین اور روس کے درمیان ان مستحکم تعلقات اور دوستی کو احتیاط سے برقرار رکھنا چاہیے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ تاریخ سے پتہ چلتا ہے کہ ماسکو اور بیجنگ عالمی بحران کے باوجود اپنے تعلقات کو فروغ دینے میں کامیاب رہے ہیں، اطلاعات کے مطابق دونوں ممالک کے صدور کی ملاقات 20 مارچ کو ہوگی اور اہم مذاکرات 21 مارچ کو ہونے والے ہیں۔
مشہور خبریں۔
25% تارکین وطن امریکی شہریت کی منسوخی کے خواہاں
🗓️ 19 جون 2022سچ خبریں: نئی تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ بیرون ملک مقیم
جون
کیا امریکہ بھی فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے والا ہے؟ امریکی میڈیا کی زبانی
🗓️ 7 فروری 2024سچ خبریں: امریکی ذرائع نے کہا ہے کہ بائیڈن انتظامیہ آزاد فلسطینی
فروری
کئی سالہ قانونی جنگ کے بعدبرٹنی اسپیئرز والد کی سرپرستی سے آزاد
🗓️ 30 ستمبر 2021لاس اینجلس (سچ خبریں) امریکی گلوکارہ برٹنی اسپیئرز 13 سالہ قانونی جنگ
ستمبر
میانمار میں انسانی حقوق کی تباہی، اقوام متحدہ حیران
🗓️ 11 دسمبر 2021سچ خبریں: اقوام متحدہ کے دفتر برائے رابطہ برائے انسانی امور او
دسمبر
سال 2023 میں پاکستان سیاحت کیلئے بہترین ملک قرار
🗓️ 30 دسمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) اقوام متحدہ کے عالمی سیاحتی ادارے نے پاکستان
دسمبر
ملک بھر میں کورونا کی چوتھی لہر کی وجہ سے ہلاکتوں میں مزید اضافہ
🗓️ 11 ستمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) ملک بھر میں کورونا کی چوتھی لہر جاری ہے۔
ستمبر
وزیر اعظم کی صحت کے بارے میں بڑی خبر سامنے آگئی
🗓️ 30 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان کچھ دن پہلے کورونا وائرس کا
مارچ
قومی سلامتی پالیسی کا مقصد ملک کو آگے لے جانا ہے: معید یوسف
🗓️ 16 فروری 2022اسلام آباد(سچ خبریں) مشیر برائے قومی سلامتی ڈاکٹر معید یوسف نے قومی
فروری