?️
سچ خبریں:ایران کے روحانی پیشوا اور اسلامی انقلاب کے سربراہ آیت اللہ خامنہ ای نے تاجکستان کے صدر اور ان کے ہمراہ ایران آنے والے وفد کے ساتھ ملاقات کے دوران کہا کہ دشمن کی پابندیوں کو ناکام بنانے کے لیے ملکی صلاحیتوں اور ظرفیتوں کو استعمال کرنا لازمی ہے۔
تاجیکستان کے صدرامام علی رحمان اور اس کے ہمراہ وفد نے پیر کے روز سہ پہر کو رہبر انقلاب حضرت آیت اللہ خامنہ ای سے ملاقات کی، اس ملاقات میں رہبر انقلاب نے کہا کہ دشمن کی پابندیوں کے ہتھیار کو ناکام اور غیر مؤثر بنانے کے لئے اندرونی ظرفیتوں اور توانائیوں پر توجہ مبذول کرنا ضروری ہے۔
رہبر انقلاب نے ایران اور تاجیکستان کے دینی، تاریخی اور ثقافتی تعلقات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ فارسی زبان اور باہمی مشترکات نے دونوں ممالک کو برادر ممالک کی طرح منسلک کر رکھا ہے، رہبر انقلاب نے تاجیکستان میں فارسی زبان کے فروغ کے سلسلے میں تاجیکستان کے صدر کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایرانی صدر جناب رئیسی کا تاجیکستان کا پہلا غیر ملکی دورہ اس بات کا مظہر ہے کہ ایران تاجیکستان کے ساتھ تعلقات کو فروغ دینے کا خواہاں ہے ، تاہم دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعلقات کے فروغ میں ابھی کافی فاصلہ باقی ہے۔
آیت اللہ خامنہ ای نے ایران کی سائنس و ٹیکنالوجی کے شعبوں میں خاطر خواہ پیشرفت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے پابندیوں کے باوجود مختلف شعبوں میں شاندار پیشرفت کی ہے اور ہم اپنی اندرونی توانائیوں سے استفادہ کرتے ہوئے دشمن کی پابندیوں کو غیر مؤثر اور ناکام بناسکتے ہیں۔
رہبر انقلاب نے افغانستان کی صورتحال کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان کے بارے میں ایران اور تاجیکستان کی تشویش یکساں اور مشترک ہے جبکہ افغانستان میں دہشت گرد اور تکفیری گروہوں کے فروغ کے بارے میں دونوں ممالک کو تشویش لاحق ہے لہذا افغان حکام کو جامع اور ہمہ گیر حکومت کی تشکیل پر توجہ مبذول کرنی چاہیے۔


مشہور خبریں۔
زیارت اور تجارت کا نیا باب، ایران پاکستان بحری راستہ جلد فعال ہونے کا امکان
?️ 17 دسمبر 2025 زیارت اور تجارت کا نیا باب، ایران پاکستان بحری راستہ جلد
دسمبر
برطانیہ کا نئے ایٹمی ری ایکٹر بنانے کا اعلان
?️ 26 ستمبر 2021سچ خبریں:برطانوی وزیراعظم نے اپنے ملک میں کم از کم 16 نئے
ستمبر
میرا استعفیٰ دباؤ نہیں نظام کے خلاف بغاوت ہے، جسٹس (ر) شاہد جمیل
?️ 22 فروری 2024لاہور: (سچ خبریں) لاہور ہائیکورٹ سے استعفیٰ دینے والے جسٹس ریٹائرڈ شاہد
فروری
عمران خان کی ہدایات اگر انتخابات میں حصہ نہ لینے کی ہیں تو اس پر عمل ہوگا، بیرسٹر گوہر
?️ 26 اگست 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین
اگست
"فتح شقاقی” کی شہادت کی 30ویں برسی پر اسلامی جہاد: جہاد اور مسلح جدوجہد کا راستہ جاری ہے
?️ 26 اکتوبر 2025سچ خبریں: اس تحریک کے بانی فتح شقاقی کی شہادت کی 30ویں
اکتوبر
راک نے وین ڈیزل پر کیا الزام لگایا؟
?️ 31 دسمبر 2021کیلفورنیا(سچ خبریں) ہالی وڈ اداکار ڈیوائن جانسن ‘دی راک’ نے سوشل میڈیا
دسمبر
بائیڈن 2024 کے انتخابات میں حصہ لیں گے: وائٹ ہاؤس
?️ 4 جنوری 2023سچ خبریں: امریکی صدر جو بائیڈن کے بڑھاپے اور خراب جسمانی
جنوری
بادشاہت پسند وزیر اعظم جو کبھی بادشاہت کے خلاف تھا : ٹرس
?️ 14 ستمبر 2022سچ خبریں: کس نے سوچا ہوگا کہ لبرل ڈیموکریٹک پارٹی کی
ستمبر