?️
سچ خبریں:فلسطینی اتھارٹی کے محکمہ خارجہ نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں صیہونی بستیوں کی غیر قانوی تعمیرات کے تسلسل کے خلاف عملی اقدام اٹھائے۔
العہد نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق ،فلسطینی اتھارٹی کے محکمہ خارجہ نے صہیونی حکومت کی طرف سے مقبوضہ علاقوں میں صیہونی بستیوں کی تعمیر کے تسلسل سے متعلق ایک بیان جاری کیا، وزارت نے اپنےبیان میں کہا کہ اسرائیل مقبوضہ بیت المقدس اور مغربی کنارے میں فلسطینیوں کے گھروں کو تباہ کر رہا ہے ، جس کے نتیجے میں مزید فلسطینی بے گھر ہوگئے ہیں۔
فلسطینی اتھارٹی کے محکمہ خارجہ نےاپنے بیان میں مزید کہاکہ فلسطینی مکانات کے انہدام کا بنیادی مقصد نوآبادیاتی تصفیہ منصوبے کو تیز کرنا ہے،واضح رہے کہ مقبوضہ علاقوں میں بستیوں کی تعمیر کے ساتھ ہی فلسطینیوں کی گرفتاریوں کی لہر میں بھی شدت آگئی ہے، وزارت نےاپنے بیان میں مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں اسرائیلی آباد کاریوں کو روکنے کے لئے عالمی برادری کی طرف سے فوری طور پر اور عملی کاروائی کا مطالبہ کیا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل بھی فلسطینی اتھارٹی کے ترجمان نبیل ابو ردینه نے کہا تھا کہ مقبوضہ علاقوں میں اسرائیلی آباد کاری کا نیا منصوبہ بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی ہے، فلسطینی اتھارٹی کے عہدیدار نے بھی عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ مقبوضہ علاقوں میں صیہونی حکومت کی آبادکاری کی پالیسی کے تسلسل کو روکنے کے لئے متحرک ہوتاہم عالمی برادری کو ٹس سے مس نہیں کیونکہ وہ صرف مظلوموں کے خلاف ہی بولنا جانتے ہیں اس لیے کہ ان کی طرف سے ڈالروں کی کٹوتی کی فکر نہیں ہوتی۔
مشہور خبریں۔
غزہ پر موت کا سایہ
?️ 16 اکتوبر 2023سچ خبریں:اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل مارٹن گریفتھس نے خبردار کیا ہے
اکتوبر
واٹس ایپ نے صارفین کو جعلی خبروں سے متعلق خبردار کردیا
?️ 29 دسمبر 2021سان فرانسسکو ( سچ خبریں) پیغام رسانی کی سب سے مقبول ایپلی
دسمبر
Bill Gates’ iconic donkey game arrives on iPhone, Apple Watch
?️ 6 اگست 2021Dropcap the popularization of the “ideal measure” has led to advice such
وزیراعلی پنجاب مریم نواز کا لیہ میں میڈیکل کالج بنانے کا اعلان
?️ 30 مئی 2025لیہ (سچ خبریں) وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے لیہ میں فوری میڈیکل
مئی
شہید سنوار مزاحمت کی بلند آواز تھے: شہید صلاح البردیویل
?️ 24 مارچ 2025سچ خبریں: غزہ کی پٹی کے خلاف صیہونی حکومت کی وحشیانہ جارحیت
مارچ
کیا امریکہ کا پاکستان کے ساتھ تعاون جاری ہے؟امریکی سفیر کی زبانی
?️ 24 جولائی 2024سچ خبریں: پاکستان میں تعینات امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے کہا ہے
جولائی
یوکرین کا دنیا کے نقشے سے غائب ہونے کا امکان
?️ 22 جولائی 2022سچ خبریں:روسی سلامتی کونسل کے نائب سربراہ نے اس بات پر زور
جولائی
جرمنی کی روس کو دھمکی
?️ 19 جنوری 2022سچ خبریں:جرمن وزیر خارجہ نے روس کو دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے
جنوری