سچ خبریں:ایک برطانوی اخبار نے اس ملک میں اخلاقیات کے ایک نئے اسکینڈل کا انکشاف کیا ہے جس کے مطابق کمزور برطانوی خواتین کو کرائے کے عوض غیر اخلاقی تعلقات پر مجبور کیا جا رہا ہے جس کی وجہ زندگی بسر کرنے کے لیے لازمی اشیا کی قیمتیں ہیں۔
برطانوی اخبار گارڈین اخبار نے اپنی ایک رپورٹ میں اس ملک کے ایک نئے اخلاقی سکینڈل ذکر کرتے ہوئے لکھا کہ کمزور برطانوی خواتین زندگی کے بحران کی وجہ سے کرایہ ادا کرنے کے بجائے غیر اخلاقی تعلقات استوار کرنے پر مجبور ہیں۔ اس رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ برطانیہ کے سب سے زیادہ کمزور لوگوں کے لیے بگڑتے ہوئے حالات کے درمیان زندگی کے بحران کی وجہ سے خواتین تیزی سے غیر اخلاقی کام کرنے پر مجبور ہو رہی ہیں۔
برطانوی خیراتی اداروں نے خبردار کیا ہے کہ زندگی کے بڑھتے ہوئے اخراجات خواتین کو مجبور کر رہے ہیں کہ وہ رہائش یا دیگر بنیادی ضروریات کی ادائیگی کے لیے ناجائز جنسی تعلقات قائم کریں، ان کا کہنا تھا کہ بہت سارے مکان مالکان مفت یا رعایتی رہائش کے بدلے جنسی تعلقات کا مطالبہ کرتے ہیں اور یہ معاملہ دن بدن بڑھتا جا رہا ہے ۔
گارڈین نے مزید انکشاف کیا کہ متذکرہ رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ یہ مسئلہ خاص طور پر تارکین وطن خواتین اور پناہ گزینوں کے درمیان زیادہ دیکھنے کو ملتاہے، فلاحی تنظیم بیونڈ دی اسٹریٹس کا اس تناظر میں کہنا ہے کہ زندگی کے بحران کی وجہ سے وہ لوگ جو پہلے ہی بلوں اور کرایہ کی ادائیگی کے لیے کمزور تھے جنسی تعلقات پر زندہ رہنے کے لیے مجبور ہو رہے ہیں۔