🗓️
سچ خبریں:خبر رساں ذرائع نے مغربی کنارے میں صیہونی حکومت کے ہاتھوں 22 فلسطینیوں کی گرفتاری کی خبر دی ہے۔
الجزیرہ نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق صہیونی فورسز نے مغربی کنارے کے شہروں الخلیل، نابلس، جنین اور بیت لحم میں چھاپے مار کر 22 افراد کو گرفتار کر لیا،اس سے قبل صہیونی پولیس نے اعلان کیا تھا کہ بیت المقدس میں فائرنگ کی کاروائی کے بعد انہوں نے 42 افراد کو گرفتار کیا ہے جن میں مذکورہ کاروائی کرنے والے افراد کے خاندان کے لوگ اور بیت المقدس کے شمال کے رہائشی بھی شامل ہیں۔
صہیونی چینل کان نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیلی پولیس کے انسپکٹر جنرل نے کہا ہے کہ مقبوضہ علاقوں میں چوکسی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے جبکہ حال ہی میں صیہونی حکومت کے ترجمان نے اعلان کیا تھا کہ موجودہ حالات کے مطابق صیہونی حکومت نے مغربی کنارے میں اپنی افواج میں اضافہ کر دیا ہے۔
فلسطین کے شماریات اور اطلاعاتی مرکز نے حال ہی میں اعلان کیا ہے کہ فلسطینی مزاحمتی قوتوں نے مغربی کنارے میں صیہونیوں کے خلاف 27 کارروائیاں کی ہیں،اس رپورٹ کے مطابق یہ کارروائیاں جنین، قلقیلیہ، نابلس، طولکرم، بیت المقدس اور الخلیل میں صیہونی فوجیوں اور آباد کاروں کے خلاف کی گئیں،اس رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ فلسطینی مزاحمت کاروں نے مغربی کنارے کے مختلف علاقوں میں صیہونی فوجیوں پر گولیاں برسا کر اور دھماکہ خیز مواد پھینک کر ان کا مقابلہ کیا۔
واضح رہے کہ مقبوضہ علاقوں بالخصوص مغربی کنارے میں ان دنوں کے حالات بہت نازک ہیں اور فلسطینی مجاہدین صہیونیوں کے ان گنت جرائم کا کسی بھی طریقے سے جواب دیتے ہیں جس کی وجہ سے غاصب صیہونیوں کے لیے حالات کافی خراب ہوگئے ہیں۔
یاد رہے کہ اس سے پہلے صیہونی صرف مقبوضہ علاقوں کے جنوب میں اور غزہ کے علاقے میں فلسطینیوں کے ساتھ برسرپیکار تھے لیکن اب فلسطین کے مشرق میں واقع مغربی کنارے کے جوان بھی بزدل صیہونیوں کے لیے موت کا فرشتہ بن چکے ہیں جس نے ان کی نیندیں حرام کر دی ہیں۔
مشہور خبریں۔
یہ بات ختم ہو جانی چاہیے کہ نواز شریف وطن واپس آ رہے ہیں یا نہیں، شہباز شریف
🗓️ 6 اکتوبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) مسلم لیگ(ن) کے صدر شہباز شریف نے کہا
اکتوبر
صیہونی کنسیٹ انتخابات کے موقع پر فلسطینیوں کے خلاف خوفناک منصوبے
🗓️ 31 اکتوبر 2022سچ خبریں:مقبوضہ فلسطین کے علاقوں میں مقیم 200000 فلسطینیوں کو مغربی کنارے
اکتوبر
ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچانے کے لیے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھائیں۔شاہد خاقان عباسی
🗓️ 3 جون 2022اسلام آباد(سچ خبریں)سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ
جون
خیبرپختونخوا حکومت کا کرم ایجنسی میں امن و امان کی بحالی کے لیے آپریشن کا فیصلہ
🗓️ 18 جنوری 2025 کرم: (سچ خبریں) خیبر پختونخوا کی حکومت نے کرم ایجنسی میں
جنوری
شہباز گل نے پی ڈی ایم پر طنز کے تیر برسائے
🗓️ 29 اگست 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیرِ اعظم عمران خان کے ترجمان و معاونِ
اگست
کبریٰ خان اور گوہر رشید نے سعودی عرب میں نکاح کرلیا
🗓️ 16 فروری 2025کراچی: (سچ خبریں) پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ کبریٰ خان اور
فروری
صیہونیوں کی نظر میں سعودی عرب کی حیثیت
🗓️ 8 اپریل 2021سچ خبریں:ایک صیہونی مشرق شناس نے زور دے کر کہا کہ صہیونی
اپریل
لڑکیوں کو ماڈلنگ میں نہیں آنا چاہیے، ڈیزائنر ماریہ بی
🗓️ 15 مئی 2024کراچی: (سچ خبریں) معروف فیشن ڈیزائنر ماریہ بی نے کہا ہے کہ
مئی