مغربی ممالک کے عوام اسرائیل کے ساتھ ہیں یا فلسطین کے؟

فلسطینی

?️

سچ خبریں: آئرلینڈ اور اٹلی میں ہزاروں افراد فلسطینی قوم کی حمایت میں سڑکوں پر آئے اور غزہ کے عوام کے خلاف صیہونی حکومت کے مجرمانہ حملوں کی مذمت کی۔

یمن کی سرکاری خبر رساں ایجنسی سبا کی رپورٹ کے مطابق جمعہ کے روز آئرلینڈ کے دارالحکومت ڈبلن اور روم کے متعدد شہروں نیز اٹلی کے شہر وینس میں فلسطینی عوام کی حمایت میں عوامی مظاہرے اور اجتماعات ہوئے جن میں صہیونی دشمن کے ہاتھوں غزہ کی پٹی اور مقبوضہ مغربی کنارے کے شہروں میں شہریوں کے قتل عام کی مذمت کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: فلسطین کی حمایت میں مراکش کے مختلف شہروں میں عوامی احتجاجی مظاہروں کی اپیل

اس رپورٹ کی بنیاد پر ڈبلن اور اطالوی شہروں میں مظاہرین نے اپنے سیاسی رہنماؤں اور یورپی یونین سے غزہ کے بے گھر لوگوں کے خلاف صہیونیوں کے قتل عام اور نسلی کشی کو فوری طور پر بند کرنے اور غزہ کو بجلی ، پانی، خوراک کی فراہمی اور ادویات کی ابتدائی طبی امداد بھیجنے کا مطالبہ کیا۔

مظاہرین نے فلسطینی عوام خاص طور پر غزہ کے بے گھر لوگوں کے خلاف صیہونی انسانیت سوز خلاف جرائم کی مذمت میں اسرائیل کے مکمل بائیکاٹ کا مطالبہ کیا۔

مظاہرین نے اس بات پر زور دیا کہ وہ صیہونیوں کے نسل پرستانہ قتل عام کے خلاف غزہ کے بے دفاع لوگوں کی حمایت کے لیے یورپ کے سیاسی حکام پر دباؤ ڈالنے کے لیے اپنے صیہونی مخالف مظاہروں کو جاری رکھیں گے۔

دوسری جانب یورپ سے موصول ہونے والی خبروں اور ویڈیو رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ اٹلی کے شہر روم میں فلسطین کی حمایت میں مظاہرین کی پولیس سے جھڑپیں ہوئیں۔

مزید پڑھیں: اندونیشیا میں صیہونی جرائم کے خلاف عوامی مظاہرے

فلسطینی اتھارٹی کی وزارت صحت کے مطابق گزشتہ ہفتے ہفتہ کی صبح سے جمعہ کی شام تک غزہ کی پٹی پر صیہونی حکومت کے فضائی حملوں میں شہید ہونے والوں کی تعداد 1900 ہو گئی ہے جن میں 614 بچے اور 370 خواتین شامل ہیں۔

مشہور خبریں۔

شام میں دہشت گرد گروپوں کے درمیان اختلافات میں شدت

?️ 24 فروری 2025 سچ خبریں:ابو محمد الجولانی کے زیر کنٹرول دہشت گرد گروہ کے

کیا شام کا ہر شہری الجولانی سے راضی ہے؟

?️ 23 دسمبر 2024سچ خبریں:شام کے علاقے ادلب، جو طویل عرصے سے دہشتگرد تنظیم ہیئت

پاکستان کے انسداد منشیات فورس کے کمانڈر کا دورہ ایران 

?️ 12 دسمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) پاکستان کے انسداد منشیات فورس کے کمانڈر جنرل شبیر

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی جانب سے کشمیریوں کے قتل عام کی تازہ لہر شروع ہوگئی

?️ 25 مارچ 2021سرینگر (سچ خبریں) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی جانب سے کشمیریوں

میں نے2 سال پہلے بتا دیا تھا کہ نمو آئے گی:اس عمر

?️ 28 مئی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) اسلام آباد چیمبرز آف کامرس سے خطاب کرتے ہوئے

چین اور پاکستان نے ہمیشہ ایک دوسرے کا ساتھ دیا ہے:چینی وزیرخارجہ

?️ 12 نومبر 2022سچ خبریں:چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے پاکستان کو چار ارب

غزہ میں غذائی تحفظ کی صورتحال تشویشناک

?️ 9 اپریل 2024سچ خبریں: اقوام متحدہ کے فوڈ اینڈ ایگریکلچر آرگنائزیشن نے اعلان کیا ہے

محمد بن سلمان کے مشکل دن

?️ 1 جون 2022سچ خبریں:    ماڈرن ڈپلومیسی نے اپنی ایک رپورٹ میں سعودی عرب

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے