مصر میں مساجد اہل بیت کی کی ترقی اور بہتری کا منصوبہ

مصر

🗓️

سچ خبریں:مصر میں مساجد کی ترقی کے لیے فلاحی تنظیم نے اس ملک میں اہل بیت سے منسوب 9 مساجد کی بحالی اور بہتری کے منصوبے کا اعلان کیا۔
الدستورنیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مصر کی مساجد ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر محمد الشہاوی نے کہا کہ یہ ادارہ ایک خیراتی اور غیر سرکاری ادارہ ہے جو 2019 میں مصر کی وزارت اوقاف کے تعاون سے قائم کیا گیا تھا جس کا مقصد مساجد اہل بیت کی تزئین و آرائش، ترقی اور کارکردگی میں اضافہ کرنا تھا، تاہم کورونا کے پھیلاؤ اور مساجد کی معطلی اور بندش کی وجہ سے اس نے 2021 کے آخر سے اپنی سرگرمیاں دوبارہ شروع کی ہیں۔

انہوں نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ مسجد کی ترقی کی تنظیم نے اپنا کام مسجد امام حسین سے شروع کیا مزید کہا کہ اس تنظیم نے مسجد کے فرش، دیواروں اور چھت سمیت تمام حصوں کی تعمیر نو کے لیے 150 ملین پاؤنڈ مختص کیے ہیں جس میں بجلی اور پانی سمیت مسجد کی تزئین و سجاوٹ ، ایئر کنڈیشنگ، کیمرے ، الارم اور آگ بجھانے کا نظام پر ہونے والے اخراجات شامل ہیں۔

الشحاوی نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ مسجد امام حسین کی تعمیری کارروائیوں کے مکمل ہونے کے ساتھ ہی اس مسجد کی حفاظت، دیکھ بھال اور صفائی کی ذمہ داری مسجد ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن کی ہوگی اور یہ کام جدید اور پیشہ ورانہ طریقے سے کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ مسجد کے نظام اور سہولیات کو کنٹرول کرنے کے طریقے اور صحت کے اعلیٰ ترین عالمی معیارات کا استعمال کیا جائے گا جو وبائی امراض، بیماریوں کے پھیلاؤ کو محدود کرنے اور صحت عامہ کو برقرار رکھنے میں مدد دے گا۔

 

مشہور خبریں۔

وزیراعلیٰ پنجاب سے تلخ کلامی کے بعد صوبائی وزیر حسنین بہادر مستعفی

🗓️ 18 دسمبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہیٰ کے ساتھ تلخ کلامی کے

سعودی عرب میں مزید سات افراد کو پھانسی

🗓️ 28 فروری 2024سچ خبریں:سعودی عرب نے دہشت گرد تنظیموں کی تشکیل اور مالی معاونت

بیروت اجلاس میں سعودی اور اماراتی وزرائے خارجہ کی غیر حاضری کی وجوہات

🗓️ 5 جولائی 2022سچ خبریں:بیروت میں ہونے والے عرب وزرائے خارجہ کے اجلاس میں سعودی

کیا تبدیلی آئی ہے؟؛شام میں امریکی اہداف کے بارے میں شامی اخبار کا تجزیہ

🗓️ 6 دسمبر 2021سچ خبریں:شامی اخبار الوطن نے ایک تجزیاتی مضمون میں شام میں امریکی

بھارت میں مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز مہم جاری، اونچی آواز میں اذان دینے کے خلاف درخواست دائر کردی گئی

🗓️ 21 مارچ 2021لکھنئو (سچ خبریں)  بھارت میں جب سے انتہاپسند تنظیم بی جے پی

سلامتی کونسل کی غزہ جنگ بندی کی قرارداد کی منظوری میں ناکامی پر ناروے  کا ردعمل

🗓️ 22 فروری 2024سچ خبریں: ناروے کے وزیر خارجہ نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل

حماس جنگ بندی کیوں نہیں قبول کر رہی ہے؟

🗓️ 20 جون 2024سچ خبریں: سلامتی کونسل کی قرارداد 2735 کے حوالے سے اہم ترین

جہاد اسلامی کے میزائل ٹھیک نشانے پر لگے:صیہونی عہدہ دار

🗓️ 11 اگست 2022سچ خبریں:ایک صیہونی عہدہ دار نے غزہ کی 3 روزہ جنگ میں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے