?️
سچ خبریں:ماسکو یجن میں روسی تحقیقاتی کمیٹی نے مشہور روسی فلسفی الیگزینڈر ڈوگین کی بیٹی ڈاریا ڈوگین کے قتل کی تحقیقات کے لیے ایک فوجداری مقدمہ کھولا ہے۔
ٹاس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ماسکو میں روسی تحقیقاتی کمیٹی کے مرکزی دفتر نے اعلان کیا کہ مشہور روسی فلسفی الیگزینڈر ڈوگین کی بیٹی ڈاریا ڈوگین کی اپنے والد کی گاڑی میں دھماکے کے نتیجے میں مارے جانے کے بعد تفتیش کاروں نے اس بہیمانہ قتل سے متعلق فوجداری مقدمہ درج کیا اور اس کیس کی کارروائی فوری طور پر شروع کردی ہیں۔
ابتدائی تحقیقات کے مطابق اور حاصل کردہ اعداد و شمار کو مدنظر رکھتے ہوئے تحقیقاتی کمیٹی کے ماہرین کا خیال ہے کہ ڈاریا ڈوگین کی موت کا سبب بننے والا جرم ایک منظم اور احتیاط سے منصوبہ بند قتل تھا، ابتدائی تحقیقات کے مطابق ماسکو کے نواحی علاقے میں ہفتے کے روز مقامی وقت کے مطابق تقریباً 21:00 بجے ٹویوٹا لینڈ کروزر میں دھماکہ ہوا جس کے بعد اس کار کے ڈرائیور کی شناخت ڈاریا ڈوگین کے نام سے ہوئی ہے جو ایک صحافی اور سیاسی ماہر تھیں۔
ڈاریا ڈوگین 1992 میں پیدا ہوئیں اور ماسکو اسٹیٹ یونیورسٹی کی فیکلٹی آف فلسفہ سے فلسفہ میں پی ایچ ڈی کی ڈگری کی تھی۔


مشہور خبریں۔
نیب ترامیم: کیس کو جلد ختم کرنا چاہتے ہیں، چیف جسٹس
?️ 16 فروری 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) چیف جسٹس آف پاکستان عمر عطا بندیال نے
فروری
امریکہ میں بین الاقوامی طلباء کے اندراج میں تیزی سے کمی آئی ہے
?️ 17 نومبر 2025سچ خبریں: جہاں ڈونلڈ ٹرمپ انتظامیہ امیگریشن مخالف پالیسیوں کے تحت غیر
نومبر
ہم اسرائیل کی بار بار خلاف ورزیوں کو برداشت نہیں کریں گے: نبیہ بری
?️ 2 دسمبر 2024سچ خبریں: لبنانی پارلیمنٹ کے اسپیکر نبیہ بری نے جنگ بندی معاہدے
دسمبر
کورونا کی چوتھی لہر سے بچنے کیلئے پنجاب حکومت کااہم فیصلہ
?️ 12 جولائی 2021لاہور (سچ خبریں) عالمی وبا کورونا وائرس کی چوتھی لہر سے بچنے
جولائی
پورا متحدہ عرب امارات ہماری زد میں ہے:یمنی وزیر اطلاعات
?️ 19 جنوری 2022سچ خبریں:یمن کی قومی سالویشن حکومت کے وزیر اطلاعات ضعیف اللہ شامی
جنوری
جتنا ہو سکے روسیوں کو قتل کرنا چاہیے: یوکرائنی سفیر
?️ 24 اگست 2022سچ خبریں: پیر کو ایک مقامی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے،
اگست
طالبہ کا مبینہ ریپ: پنجاب اسمبلی میں اجلاس کے دوران ہنگامہ آرائی اور شور شرابا
?️ 15 اکتوبر 2024لاہور: (سچ خبریں) لاہور میں نجی کالج کی طالبہ سے مبینہ ریپ
اکتوبر
27 ویں ترمیم منظور: اسحاق ڈار کی سینیٹرز اور اتحادی جماعتوں کو مبارکباد
?️ 10 نومبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ
نومبر