🗓️
سچ خبریں:مصر کے سابق وزیر خارجہ نے عالمی اور علاقائی احکامات میں تبدیلیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ’’مشرق وسطیٰ میں نیٹو‘‘ کا خیال ایک مضحکہ خیز خیال ہے۔
مصر کے سابق وزیر خارجہ نبیل فہمی نے اپنے ایک انٹرویو میں خطے کے تاریخی رجحانات میں اپنے ملک کے کردار پر زور دیتے ہوئے کہا کہ "مشرق وسطیٰ میں نیٹو” جیسے منصوبے کام نہیں آئیں گے جبکہ علاقائی ترتیب تبدیلی کے دہانے پر ہے۔
رشیا ٹو ڈے نیوز سائٹ کی رپورٹ کے مطابق فہمی نے سی بی سی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ مشرق وسطیٰ میں نیٹو کا خیال مضحکہ خیز ہے کیونکہ یہ خیال ایک قسم کی ڈیل کے طور پر پیش کیا گیا ہے، تاہم جو بھی یہ کہتا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں تبدیلی نہیں آرہی وہ حقیقت کو نظر انداز کر رہا ہے۔
انہوں نے تاکید کرتے ہوئے کہا کہ مصر ہمیشہ فکری اور ثقافتی طور پر خطے میں ایک رہنما رہا ہے اور اسے اس مقام کو بحال کرنا چاہیے،یہ مسئلہ مادی صلاحیت سے متعلق بھی نہیں ہے بلکہ اسے ثقافتی اور نرم طاقت کی روشنی میں دیکھا جائے، تاہم اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ ہم ہر چیز میں درست ہیں اور ہر چیز میں عرب ممالک متحد ہیں۔
مصر کے سابق وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ پانی کا مسئلہ صرف مصر کو درپیش نہیں بلکہ مغربی کنارے اور اردن کے لیے بھی یہ مسئلہ ہے جہاں پانی کا استعمال اسرائیل سے بہت کم ہے، ادھر شام اور عراق کا پانی بھی ترکی کے کنٹرول میں ہے لہذا یہ مسئلہ بین الاقوامی ہے جو مستقبل میں تنازعات کا سبب بن سکتا ہے۔
مشہور خبریں۔
ملک بھر میں حکومت کی جانب سے ہائی الرٹ جاری
🗓️ 11 جولائی 2021لاہور (سچ خبریں)دہشتگردی کے پیش نظر حکومت نے ملک بھر میں ہائی
جولائی
اربعین واک اور شیعہ نظریے کی نرم طاقت
🗓️ 31 اگست 2023سچ خبریں: عاشورہ اور اربعین واک کا واقعہ قوم پرست، مارکسی اور
اگست
ترکی کی حکمراں جماعت آئین میں تبدیلی کی خواہاں
🗓️ 7 مئی 2024سچ خبریں: ترکی کے آئین میں ترمیم اور تبدیلی کی کوشش نے
مئی
الجزائر اور یواے ای کے تعلقات میں درار کی افواہیں؛حکام کی تردید
🗓️ 21 جون 2023سچ خبریں:الجزائر کی وزارت خارجہ نے متحدہ عرب امارات کے سفیر کو
جون
امریکی کانگریس کے 24 نمائندے مقبوضہ فلسطین کے دورے پر ، وجہ؟
🗓️ 8 اگست 2023سچ خبریں:میڈیا ذرائع نے امریکی ایوان نمائندگان کے 24 رکنی وفد کے
اگست
نیتن یاہو کے خلاف مظاہروں کا سلسلہ جاری
🗓️ 5 مارچ 2023سچ خبریں:گزشتہ رات 4 مارچ کو اسرائیلی مسلسل نویں ہفتے سڑکوں پر
مارچ
اتحادی حکومت کے ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچانے کے دعوے
🗓️ 6 جولائی 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) وفاقی وزیر برائے ریلوے سعد رفیق نے وزیراعظم کے
جولائی
حماس نے ایک بار پھر سعودی عرب میں بلا جواز قید اپنے رہنماؤں کی رہائی کا مطالبہ کردیا
🗓️ 17 اپریل 2021غزہ (سچ خبریں) فلسطین کی اسلامی تحریک مزاحمت حماس نے ایک بار
اپریل