?️
سچ خبریں:عبرانی میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات نے صیہونی حکومت کی جانب سے قطر کے بجائے غزہ کے رہائشیوں کی تنخواہیں ادا کرنے کرنے پر مبنی درخواست مسترد کر دی۔
اسرائیلی ٹیلی ویژن چینل نےاپنی ایک رپورٹ میں کہا کہ مئی میں غزہ کی پٹی میں ہونے والی سیف القدس لڑائی کے بعد، تل ابیب نے متحدہ عرب امارات سے قطر کے بجائے غزہ کی پٹی کو امداد بھیجنے کو کہا۔
صیہونی چینل نے کہا کہ سرکردہ صہیونی حکام متحدہ عرب امارات کو قطر کے بجائے غزہ کے لیے امداد بھیجنے کی پیشکش کرنے کے مقصد سے ابوظہبی گئے، تاہم اس ملک نے یہ ددعویٰ کرتے ہوئے کہ اس طرح امداد کا کچھ حصہ حماس کے رہنماؤں کو جائے گا، صیہونیوں کی درخواست کو مسترد کر دیا۔
یادرہے کہ قطر کی جانب سے عالمی خوراک پروگرام کے تحت اقوام متحدہ کے ذریعے غزہ کی پٹی کے تقریباً ایک لاکھ ضرورت مند خاندانوں کو نقد امداد فراہم کی جانی ہے جو امداد کے لیے ماہانہ درخواست دیتے ہیں۔
واضح رہے کہ مصر اور قطر کی نگرانی میں حماس اور صیہونی حکومت کے درمیان مفاہمت طے پانے کے بعد سے صیہونی حکومت نے غزہ کی پٹی میں 30 ملین ڈالر کی قطری امداد کو داخل ہونے کی اجازت دی ہے جو براہ راست بن گوریون ہوائی اڈے سے داخل ہوتی ہے۔


مشہور خبریں۔
اسرائیلی خاتون نیتن یاہو کے قتل کی سازش کے الزام میں گرفتار
?️ 24 جولائی 2025سچ خبریں: صیہونی میڈیا کے مطابق، اسرائیل کی داخلی سیکورٹی سروس "شاباک”
جولائی
وائٹ ہاؤس میں زلنسکی کی تحقیر؛ یوکرین جنگ کا مستقبل کس سمت جا رہا ہے؟
?️ 1 مارچ 2025 سچ خبریں:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور یوکرینی صدر ولادیمیر زلنسکی کے
مارچ
میکرون اور مظاہرین کے درمیان لڑائی؛ تنازعہ کا فاتح کون ؟
?️ 31 مارچ 2023سچ خبریں:حالیہ دنوں میں فرانس میں بدامنی سے متعلق خبریں دنیا بھر
مارچ
بھارت اپنی پالیسی پر نظرثانی کرے، وہ پاکستان پر اپنی مرضی مسلط نہیں کرسکتا، اسحٰق ڈار
?️ 30 جون 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحٰق ڈار نے
جون
شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کے ہاتھوں 5 دہستگرد ہلاک
?️ 24 جنوری 2021شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کے ہاتھوں 5 دہستگرد ہلاک وزیرستان (سچ
جنوری
کیا نیتن یاہو وزیر اعظم بننے کے لائق ہیں؟ شاباک کے سابق سربراہ کی زبانی
?️ 13 اپریل 2024سچ خبریں: شاباک کے سابق سربراہ نے کہا ہے کہ نیتن یاہو
اپریل
افغانستان کی موجودہ صورتحال میں امریکہ کا شیطانی کردار
?️ 17 اگست 2021سچ خبریں:گزشتہ دو ہفتوں میں طالبان کی پیش قدمی اپنے دوسرے مرحلے
اگست
قطر پر اسرائیلی حملہ، ٹرمپ کے غزہ منصوبے کی بنیاد بنا
?️ 2 اکتوبر 2025قطر پر اسرائیلی حملہ، ٹرمپ کے غزہ منصوبے کی بنیاد بنا امریکی
اکتوبر