🗓️
سچ خبریں:ایران کے صدر نے امریکی حکام کو مخاطب قرار دیتے ہوئے کہا کہ ماضی کے ناکام تجربے دہرانے کے بجائے ان سے سبق سیکھئے۔
ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی نے اپنی کابینہ کے اجلاس میں ایٹمی معاہدے کے متعلق امریکہ کے حالیہ دعووں پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ امریکی کہتے ہیں کہ ایران کو ایٹمی معاہدے میں واپس آنا ہوگا حالانکہ اسلامی جمہوریہ ایران معاہدے سے باہر ہی نہیں گیا جبکہ یہ امریکہ تھا جس نے معاہدہ توڑا تھا۔
انہوں نے کہا کہ آج مذاکرات میں امریکہ کے اتحادی طور پر نہ صرف یورپیوں کے لئے بلکہ دنیا کی تمام اقوام کے لئے سوال بن گیا ہے کہ امریکہ ایٹمی معاہدے میں اپنے وعدوں پر پابند نہیں رہا اور باہر نکل گیا،ایرانی صدر نے امریکہ کی ایرانی عوام کے خلاف ظالمانہ پابندیوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکیوں نے بارہا کہا ہے کہ ایرانی عوام پر جو دباو مسلط کیا ہے بے سابقہ اور انتہائی زیادہ تھا تاہم امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان نے باقاعدہ اعلان کیا کہ یہ دباؤ کسی بھی طرح سے بالکل بھی موثر نہیں تھا بلکہ ذلت آمیز انداز میں شکست سے دوچار ہوا۔
رئیسی نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران اپنے حق بجانب اور منطقی موقف سے پیچھے نہیں ہٹے گا اور امریکیوں سے مخاطب ہوئے کہ زیادہ سے زیادہ دباو ڈالنے کے شکست خوردہ تجربہ دھرانے کی بجائے حقائق پر نظر ڈالیں اور ماضی سے درس عبرت حاصل کریں۔
انہوں نے مزید کہاکہ امریکیوں کو گزشتہ ۴۳ سال میں سمجھ لینا چاہئے تھا کہ ایرانی قوم کے ساتھ طاقت کی زبان میں بات نہیں کرسکتے۔ بڑی عجیب بات ہے کہ وہ پھر بھی اسی لہجے اور ادبیات میں بات کرنا چاہتے ہیں جس کا قطعاً کوئی نتیجہ برآمد نہیں ہوگا۔آج بھی مذاکراتی ٹیم طے شدہ دائرہ کار اور فریم ورک سے باہر کسی خواہش کا اظہار نہیں کر رہی ہے اور ابھی تک ضوابط و اصولوں کے مطابق اسی راستے کے تسلسل کو باقی رکھے ہوئے جس کو شروع کیا گیا تھا۔ امریکی حکام کے خطے کے دورے کے متعلق ایرانی صدر کا کہنا تھا: اگر خطے کے ممالک میں امریکی حکام کا آنا جانا غاصب صہیونی حکومت کی پوزیشن مستحکم کرنے اور اس غاصب حکومت کے ساتھ بعض ممالک کے ساتھ تعلقات کی بحالی ہے تو ان کی کوششیں کسی بھی طور صہیونیوں کے لئے سلامتی ایجاد نہیں کرسکیں گی۔
مشہور خبریں۔
ٹرمپ کی باتیں بائیڈن کی نائب کی زبانی
🗓️ 8 جون 2021سچ خبریں:امریکی نائب صدر نے لاطینی امریکہ کے دورے کے دوران ڈونلڈ
جون
نواز شریف کی واپسی سے قبل لندن میں مسلم لیگ (ن) کی قانونی ٹیم سے مشاورت
🗓️ 17 ستمبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) لندن میں گزشتہ روز مسلم لیگ (ن)کے ہیڈکوارٹرز اسٹین
ستمبر
یوم شہدائے پولیس پر اہم سیاسی رہنماؤں کے پیغامات
🗓️ 4 اگست 2024سچ خبریں: ملک بھر میں آج یوم شہدائے پولیس منایا جا رہا
اگست
صنعاء افواج کے سرخیل مأرب کے دروازوں پر
🗓️ 16 اکتوبر 2021سچ خبریں:یمنی فوج اور عوامی کمیٹیوں نے مأرب کے محاذ پر بجلی
اکتوبر
عراقی فوج اور الحشد الشعبی کی شمالی عراق میں کاروائی؛ داعشی مفتی ہلاک
🗓️ 20 فروری 2021سچ خبریں:شمالی بغداد کے علاقہ الطارمیه میں عراقی فوج اور الحشد الشعبی
فروری
یورپ کو اپنے سیاسی اور سیکورٹی تعلقات پر نظرثانی کرنا کیوں ضروری ہے؟
🗓️ 25 جنوری 2024سچ خبریں:برلن انسٹی ٹیوٹ فار گلوبل پبلک پالیسی کے ڈی سی اور
جنوری
بن سلمان کی پیوٹن اور زیلنسکی کے ساتھ ٹیلی فون پر گفتگو
🗓️ 24 ستمبر 2022سچ خبریں: ولی عہد اور وزراء کی کونسل کے نائب چیئرمین محمد
ستمبر
ترکی شامیوں کی نسل کشی کے درپے:شام
🗓️ 31 مئی 2022سچ خبریںشام کی وزارت خارجہ کے ایک سرکاری ذریعے نے کہا کہ
مئی