ماسکو کے خلاف مغرب کی نئی سازش کا انکشاف

مغرب

🗓️

سچ خبریں:روسی وزارت خارجہ کی ترجمان نے کہا کہ مغرب ایک ایسی کہانی بنانے کا منصوبہ بنا رہا ہے جس میں یہ دعویٰ کیا جائے گا کہ روس یوکرین کے اناج لے جانے والے جہازوں میں سے ایک کو سبوتاژ کرنے کی تیاری کر رہا ہے۔
اسپوٹنک خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زاخارووا نے ایک تقریر میں کہا کہ مغرب ایسی معلومات جاری کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے جس میں یہ دعویٰ کیا جائے گا کہ روسی فیڈریشن یوکرین سے غلہ لے جانے والے تجارتی جہاز کے خلاف تخریب کاری کی تیاری کر رہا ہے۔

اس سلسلے میں روسی وزارت خارجہ کی ترجمان نے برطانوی وزیر خارجہ الزبتھ ٹروس اور اس ملک کے وزیر اعظم کے عہدے کے امیدوار رشی سنک کی طرف سے روس مخالف بیان بازی کی ایک اور لہر کی طرف اشارہ کیا،ماریہ زاخارووا نے مزید کہا کہ دستیاب معلومات کے مطابق مغربی ممالک صرف پروپگنڈوں سے مطمئن نہیں ہوں گے بلکہ عالمی برادری کی نظروں میں روس کو بدنام کرنے کے لیے اشتعال انگیز اقدامات کرنے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں، خاص طور پر ایک میڈیا رپورٹ تیار کی جارہی ہے جس میں یہ کہا جائے گا کہ ماسکو سمندر سے یوکرینی اناج خریدنے کے معاہدے کے نتائج سے ناخوش ہے،اسی وجہ سے وہ تجارتی جہازوں میں سے ایک کے خلاف تخریب کاری کی تیاری کر رہا ہے۔

 

مشہور خبریں۔

یمن ہمیشہ سےجنگ بندی اور انسانی ہمدردی کا خواہاں

🗓️ 1 جنوری 2023سچ خبریں:     یمن کی تحریک انصار اللہ کے ترجمان محمد عبدالسلام

آل سعود کے جرائم کا ریکارڈ

🗓️ 2 جنوری 2023سچ خبریں:سعودی حکومت کے ہاتھوں شیخ نمر کی شہادت کے 7 سال

مصر اور ترکی کے درمیان مذاکرات تعطل کا شکار

🗓️ 30 اکتوبر 2022سچ خبریں:مصر کے وزیر خارجہ نے کہا کہ انقرہ کی پالیسی میں

عراق میں داعش کی ایک اور سفاکیت منظر عام پر

🗓️ 6 اگست 2023سچ خبریں: عراقی ذرائع نے مغربی عراق میں داعش دہشت گرد گروہ

ملک بھر میں کورونا سے مزید 79 افراد کا انتقال ہو گیا

🗓️ 4 ستمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں)عالمی وباء کورونا وائرس  کی چوتھی لہرکے وار جاری ہیں

طالبان کو تسلیم کرنا بین الاقوامی فیصلے پر منحصر ہے: کابل میں پاکستانی سفیر

🗓️ 12 دسمبر 2021سچ خبریں:کابل میں پاکستانی سفیر نے کہا کہ طالبان کو تسلیم کرنے

غزہ میں تل ابیب کا نصف ملین ڈالر کا غبارہ تباہ

🗓️ 19 جون 2022سچ خبریں:  اسرائیلی فوج کا ایک غبارہ جو کہ غزہ کی پٹی

شوکت ترین کو وزیراعظم کا مشیر مقرر کر دیا گیا

🗓️ 18 اکتوبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) شوکت ترین کووزیر اعظم کا مشیر مقرر کیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے